18 جولائی سے شروع ہونیوالے کاروباری ہفتے کا اقتصادی کیلنڈر کیسا رہے گا ؟
18 جولائی سے شروع ہونیوالے کاروباری ہفتے کا آغاز یورپیئن سیشن کے اختتام سے پہلے ایک بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق اٹلی کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ سے ہو گا جو کہ یقینی طور پر عالمی مارکیٹ پر اثر انداز ہو گی کیونکہ یورپیئن سیشن اور یو۔کے سیشن اکھٹے ہی ٹریڈ کرتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا مثبت یا منفی ایونٹ نہ صرف دوسرے پر بلکہ پوری گلوبل مارکیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جبکہ عین اسی وقت ترکی کی بجٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جو کہ یورپیئن مارکیٹس پر کسی حد تک اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جبکہ عالمی وقت دن 2-30 بجے یعنی شمالی امریکہ سیشن کے وقت پر کینیڈین ہاوسنگ رپورٹ جاری ہو گی جس کے امپیکٹس بھی امیریکن سیشن پر ضرور پڑیں گے۔ 19 جولائی یعنی منگل کے روز اہم معاشی واقعات کے شیڈول میں عالمی معیاری وقت 1 بجے دوپہر امریکی فارن بانڈ انویسٹمنٹ رپورٹ جاری ہو گی جبکہ اسی وقت 10 سے 30 سالہ بانڈز کی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ دوسری طرف صبح کے وقت برطانوی ایمپلائمنٹ چینج رپورٹ جاری کی جائے گی اور لندن سیشن اس کے مطابق ردعمل دے گا۔ عالمی مارکیٹس کے لئے سب سے اہم یورو زون کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ اور افراط زر کی رپورٹ منگل کو عالمی معیاری وقت کے مطابق 2 بجے پیش ہوں گے۔ 20 جولائی یعنی بدھ کے دن عالمی معیاری وقت 11 بجے برطانوی انفلیشن رپورٹ ایجنڈے میں شیڈولڈ ہے جبکہ اسی دن دوسری اہم رپورٹ یورپیئن کرنٹ اکاونٹ ڈیٹا ہے۔ جمعرات 21 جولائی یورو زون اور اسکی مشترکہ کرنسی یورو کے حوالے سے بہت اہم ہے کیونکہ اس دن یورپ کی معاشی کونسل کی میٹنگ ہے جسکی میٹنگ کے مندرجات یورپی سنٹرل بینک ایک نیوز کانفرنس کے زریعے عالمی معیاری وقت 5 بجکر 45 منٹ پر جاری کرے گا۔ جبکہ اسکے دو گھنٹے کے بعد یعنی 7 بجکر 45 منٹس پر یورپی سنٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ معاشی کونسل اور سنٹرل بینک کے فیصلوں پر تفصیل سے بات کریں گی۔ اس سے اگلے دن یعنی 22 جولائی جمعے کے دن جو کہ اگلے کاروباری ہفتے کا آخری دن ہوگا دن 11 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی دن 6 بجکر 45 منٹس پر امریکی ایس اینڈ پی گلوبل مینوفیکچرنگ رپورٹ کے علاوہ سروسز رپورٹ اور کینیڈین ریٹیل سیلز ڈیٹا بھی جاری ہونگے۔ اس طرح معاشی واقعات کے اعتبار سے 18 جولائی سے شروع ہونیوالے کاروباری ہفتے کا اقتصادی کیلنڈر اہم ترین واقعات سموئے ہوئے ہے جن کے عالمی معیشت اور مارکیٹس دونوں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔