23 اگست 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر عالمی معیشت کے حوالے سے کتنا اہم ہے ؟
آج 23 اگست 2022 ء ہے ۔ آج کا اقتصادی کیلنڈر یورو اور ڈالر انڈیکس کے حوالے سے اہم ہے۔ آج کے دن کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 1-15 بجے کینیڈین قرضوں کی رپورٹ کے اجراء سے ہو گا۔ جبکہ 8 بجے صبح ترکی کے سیاحتی ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ صبح 10 بجے ترکی کے آٹو پروڈکشن سیکٹر کی پیداواری رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جو کہ یورپی سیشن میں برسا استنبول مارکیٹ کے انڈیکس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ دوپہر 1 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق فرانس کے مرکزی بینک کی طرف سے قلیل المدتی یورو سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کا اجراء کیا جائے گا جو کہ یورو کو کچھ دیر کے لئے سرمایہ کاری کا مومینٹم اور سپورٹ دے سکتا ہے۔ دوپہر کو 2-30 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق ترکش حکومت کے قرضوں کی رپورٹ جاری کی جائے گی جبکہ 3-30 بجے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے 6 ماہ اور اس سے اوپر کے ڈالر سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی کی جائے گی جس سے بلش مومینٹم ایک بار پھر یورو سے ڈالر کو منتقل ہو سکتا ہے ۔ دن کے اختتام پر عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11 بجے آسٹریلین ایس اینڈ پی گلوبل مینوفیکچرنگ رپورٹ جاری ہو گی جو کہ آسٹریلین ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج دونوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔