25 اگست 2022: اقتصادی کیلینڈر پر شیڈولڈ اہم واقعات
آج 25 اگست 2022 ء ہے ۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق آج کے دن کی ابتداء بینک آف کوریا کی طرف شرح سود میں اضافے کے حوالے سے اہم میٹنگ سے ہو گا۔ 6-45 پر فرانس کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 7-00 بجے ترکی کے مرکزی بینک کی طرف سے بھی بزنس کانفیڈینس کا ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ 10-00 بجے فرینچ حکومت کی طرف سے بیروزگاری الاؤنس کے اعداد و شمار جاری ہوں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے صارفین کی حقیقی قوت خرید کا ڈیٹا جبکہ 2-30 بجے واشنگٹن سے بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی کی طرف سے قدرتی گیس کے ذخائر کا ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ 4-00 بجے کینیڈین محکمہ خزانہ کی طرف سے 10 سالہ کینیڈین ڈالرز سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بزریعہ آن لائن بولیوں کے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 4-00 بجے روسی مرکزی بینک کی طرف سے بزنس کانفیڈینس رپورٹ جاری کی جائے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔