8 اگست 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر

آج 8 اگست 2022 ء ہے۔ آج عالمی معیاری وقت  صبح 3 بجے ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈالر ٹریڈ کی فاریکس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جبکہ بینک کی طرف سےشرح سود میں اضافے کی پیشگوئی بھی متوقع ہے۔ کیونکہ نیوزی لینڈ کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ میں افراط زر کی شرح توقعات سے زیادہ آئی ہے۔ واضح رہے کہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی طرف سے 17 اگست کو حتمی طور ہر شرح سود میں اضافہ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تخمینے کا اجرا ء آج متوقع ہے۔ صبح 5 بجے جاپان کا اقتصادی منظر نامہ پیش کیا جائے گا۔ 1.00 بجے دوپہر عالمی معیاری وقت کے مطابق فرانس میں یورو سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ نیلامی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے ۔ یہ قلیل المدتی سرٹیفیکیٹس 3 اور 6 ماہ کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں جو کہ آن لائن بولیوں کے زریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب ہوں گے۔ دوپہر 3 بجے امریکی ڈالرز سرمایہ کاری سرٹیفکیٹس آن لائن بولیوں کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔ یہ بانڈز بھی مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لئے تین اور چھ ماہ کی مدت کی سرمایہ کاری کے مواقع ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button