آسٹریلیا کے Unemployment Rate میں غیر متوقع اضافہ، Employment Change اور AUDUSD پر اثرات

Australia’s Unemployment Rate Jumps To 4.3%, Employment Change Misses Forecast, AUD/USD Faces Pressure

آسٹریلیا کی معیشت نے جون میں معاشی ماہرین کو چونکا دیا جب Unemployment Rate 4.3% تک جا پہنچی. جو پچھلے مہینے 4.1% تھی، اور مارکیٹ کی توقعات سے بڑھ کر نکلی۔ اسی اثنا میں AUDUSD پر اس خبر کا فوری اثر دیکھنے کو ملا، جس نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

Australian Bureau of Statistics (ABS) کے تازہ اعداد و شمار نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا جبکہ Employment Change کی رفتار بھی توقعات سے پیچھے رہ گئی۔

خلاصہ.

  • جون میں Unemployment Rate  غیر متوقع طور پر 4.3% رہا. جبکہ مارکیٹ کی پیشگوئی 4.1% تھی۔

  • Employment Change صرف 2K رہی، جبکہ 20K کی توقع کی جا رہی تھی۔

  • Participation Rate 67.1% تک بڑھ گئی، جو مئی میں 67.0% تھی۔

  • Full-Time Employment میں 38.2K کی کمی جبکہ Part-Time Employment میں 40.2K کا اضافہ ہوا۔

  • AUD/USD میں دباؤ، جو 0.56% کم ہوکر 0.6492 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ کے لئے الارم: Unemployment Rate کا غیر متوقع اضافہ.

جب Unemployment Rate  کی سطح 4.3% تک پہنچی. مالیاتی حلقوں میں خدشات بڑھنے لگے کہ لیبر مارکیٹ کی سست رفتاری آسٹریلیا کی معیشت کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے۔ اس سے بینک کی شرح سود کی پالیسیوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے. جس پر مارکیٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔

Employment Change کی کمزور رفتار نے مایوسی بڑھا دی

توقع تھی کہ Employment Change کم از کم 20K رہے گی. مگر صرف 2K کی کمزور رپورٹ نے اشارہ دیا کہ آسٹریلیا کی ملازمتوں کی مارکیٹ میں استحکام کی کمی ہے. خاص طور پر Full-Time Employment میں 38.2K کی کمی سے مالیاتی اعتماد کو جھٹکا لگا۔

Participation Rate میں اضافہ اور گرتے ہوئے Full-Time Hours

Participation Rate میں اضافہ مثبت اشارہ ہے. جو 67.1% تک پہنچ گیا. مگر Full-Time Employment اور کام کے گھنٹوں میں 1.3% کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے. جس نے مالیاتی پالیسی پر مزید سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

AUDUSD پر فوری اثرات

جون کے اعداد و شمار سامنے آتے ہی AUDUSD پر دباؤ آیا اور یہ 0.56% گر کر 0.6492 پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں نے غیر یقینی حالات کے پیش نظر AUD/USD میں مختصر مدتی فروخت کو ترجیح دی، جبکہ کچھ خریدار اس ڈپ کو مواقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

AUDUSD as on 17th July 2025
AUDUSD as on 17th July 2025

Unemployment Rate کے غیر متوقع اضافے، Employment Change کی کمزور کارکردگی اور AUDUSD پر اس کے اثرات نے آسٹریلین مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اگر آنے والے مہینوں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آسٹریلیا کی معیشت پر مزید دباؤ آ سکتا ہے. اور AUDUSD میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے. جس پر سرمایہ کاروں کو گہری نظر رکھنی ہوگی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button