Donald Trump کی G7 Summit سے اچانک واپسی : وجہ Iran-Israel Ceasefire یا کچھ اور؟

Trump clarifies G7 departure reason amid Iran-Israel talks; Gold Price reacts cautiously.

امریکی صدر Donald Trump نے G7 Summit کو جلدی چھوڑنے کا اعلان کرکے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ تجزیہ کاروں نے اس فیصلے کو Iran-Israel Ceasefire سے جوڑا، لیکن Trump نے واضح کیا کہ ان کی واپسی کی اصل وجہ اس سے کہیں بڑی ہے۔ اس صورتحال میں Gold Price میں بھی ہلکا سا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

خلاصہ

  • Donald Trump نے کہا کہ وہ Ceasefire کی وجہ سے واپس نہیں جارہے۔

  • G7 Summit میں Middle East کی کشیدگی پر گہری نظر رکھی جارہی تھی۔

  • Gold Price فی الحال 0.21% اوپر $3,390 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

  • G7 Countries نے اپنے مشترکہ بیان میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا۔

  • سرمایہ کار Gold Price کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، اسی لیے قیمت میں اضافہ ہوا۔

Middle East کشیدگی اور G7 Summit

Donald Trump کی اچانک G7 Summit سے واپسی کینیڈا میں موجود عالمی رہنماؤں کے لیے حیران کن تھا۔ اگرچہ Iran-Israel Ceasefire پر بات چیت جاری تھی. لیکن Donald Trump نے کہا کہ ان کی واپسی کی وجہ کہیں زیادہ اہم معاملات ہیں۔

G7 Countries کا مشترکہ بیان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق G7 Countries نے اپنے تازہ ترین مشترکہ بیان میں اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور ایران کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا لازمی ہے جبکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ مزید برآں G7 Countries نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی توانائی منڈیوں پر اثرات سے چوکس رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بیان میں غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Gold Price پر اثرات

صدر کے بیان اور G7 Countries کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں احتیاط دیکھنے کو ملی۔ سرمایہ کاروں نے Gold Price کو محفوظ سمجھتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔ اس وقت XAUUSD یعنی Gold Price میں 0.21% اضافہ کے ساتھ $3,390 پر ہے۔

Gold Price as on 17th June 2025
Gold Price as on 17th June 2025

امریکہ کا ممکنہ کردار

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر Middle East کی کشیدگی بڑھی تو امریکہ کا کردار مزید فعال ہوسکتا ہے۔ اس سے نہ صرف علاقائی سیاست بلکہ عالمی مالی منڈیوں پر بھی اثر پڑے گا۔

Donald Trump کے اچانک اخراج اور G7 Countries کے بیان نے سرمایہ کاروں کو Gold Price کی طرف راغب کیا ہے۔ اب سب کی نظریں آئندہ امریکی پالیسی اور Iran-Israel Ceasefire پر ہیں۔

سونا کیا ہے؟

سونا ایک قیمتی دھات ہے جو ہزاروں سال سے زیورات بنانے، دولت محفوظ کرنے اور کاروباری لین دین کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ ہمیشہ سے دولت کی علامت اور معاشی استحکام کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

سونا محفوظ سرمایہ کاری کیوں سمجھا جاتا ہے؟

جب بھی دنیا میں جنگ، معاشی بحران یا سیاسی بے چینی ہو، لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے سونا خریدتے ہیں۔ اس وجہ سے سونا محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی قیمت اکثر مشکل حالات میں بھی کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھ جاتی ہے۔

ایران اور اسرائیل کا تنازعہ کیا ہے؟

ایران اور اسرائیل کا جھگڑا مشرق وسطیٰ کا ایک پرانا مسئلہ ہے۔ ایران اسرائیل کی حکومت اور اس کی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کئی مرتبہ کشیدگی بڑھی ہے۔ اس جھگڑے کا اثر پوری دنیا کی سیاست اور تیل کی منڈی پر بھی پڑتا ہے۔

امریکہ عالمی سیاست میں کیوں اہم کردار ادا کرتا ہے؟

امریکہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے، جس کی معیشت اور فوج دونوں مضبوط ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی عالمی مسئلے میں امریکہ کی پالیسی اور فیصلہ بہت اہم مانا جاتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن یا جنگ، توانائی کی قیمتیں اور عالمی اتحاد سب امریکہ کے کردار سے متاثر ہوتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button