RBA Monetary Policy کا حیران کن فیصلہ، Interest Rate برقرار، مارکیٹ کو جھٹکا
Australian Central Bank Surprises with No Rate Cut, Focuses on Inflation Path and Labour Market
آسٹریلوی مارکیٹس کو اسوقت شدید جھٹکا لگا جب RBA Monetary Policy کے فیصلے میں Interest Rate غیر متوقع طور پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ مارکیٹ کے کے برعکس 25 بنیادی پوائنٹس کے Rate Cut کی توقع کر رہی تھی۔
یہ فیصلہ 6 ووٹ حمایت میں اور 3 مخالفت میں آیا، جس نے واضح کر دیا کہ RBA تیزی سے فیصلے لینے کے بجائے ڈیٹا کی بنیاد پر پالیسی گائیڈ کرے گا۔ اس فیصلے کے بعد AUDUSD میں تیزی آئی. کیونکہ تاجروں نے ری پرائسنگ شروع کی۔
خلاصہ
-
RBA نے مارکیٹ کی توقعات کے برخلاف Interest Rate 3.85% پر برقرار رکھا.
-
فیصلہ 3 کے مقابلے میں 6 ووٹ سے منظور ہوا.
-
گزشتہ پانچ ماہ میں 50 بنیادی پوائنٹس Rate Cut کے اثرات ابھی فلٹر ہو رہے ہیں.
-
Inflation میں کمی آ رہی ہے لیکن 2.5% ہدف پر واپسی کیلئے مزید تصدیق درکار ہے.
-
Labour Market کے حالات سخت ہیں لیکن مضبوطی برقرار ہے.
-
ملکی معاشی سرگرمیوں کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی برقرار.
-
RBA Monetary Policy ایزنگ کے اثرات میں وقفے کی غیر یقینی صورتحال ہے.
-
RBA کی ترجیح پرائس اسٹیبلیٹی اور مکمل روزگار برقرار رکھنا ہے.
-
Inflation کے خطرات متوازن ہو گئے ہیں.
-
ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کیلئے مزید معلومات کا انتظار کیا جائے گا.
گورنر RBA کی پریس کانفرنس.
Governor RBA مشیل بلک نے کے بعد پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ یہ فیصلہ CPI کے ٹائمنگ پر مبنی تھا، سمت پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ روم میں فعال بحث ہوئی، لیکن اختلاف صرف ٹائمنگ پر تھا، سمت پر نہیں۔ گورنر نے کہا:
"ہم ایزنگ کے راستے پر ہیں، سوال کب کا ہے۔ ہمارے پاس محتاط اور تدریجی انداز اپنانے کا مناسب وقت ہے، کیونکہ گزشتہ 50 bps کی کٹ کے اثرات ابھی تک معاشی نظام میں فلٹر ہو رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ RBA Monetary Policy میں بنیادی توجہ پرائس اسٹیبلیٹی اور مکمل روزگار برقرار رکھنے پر مرکوز ہے. اور ڈیٹا پر مبنی فیصلے کئے جائیں گے تاکہ Inflation کو پائیدار بنیاد پر ہدف پر واپس لایا جا سکے۔
پالیسی حکمت عملی اور مارکیٹ ردعمل
گورنر نے کہا کہ حالیہ Monetary Policy زبان میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی. جیسا کہ مئی میں بیان کیا گیا تھا، اور ترجیح "پرائس اسٹیبلیٹی اور مکمل روزگار” ہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ Inflation کے خطرات متوازن ہو چکے ہیں اور Labour Market اب بھی مضبوط ہے، لہٰذا جلد بازی کی ضرورت نہیں۔
مارکیٹ فیصلہ آنے سے قبل تقریباً 92% امکان Rate Cut کا لگا رہی تھی. اور سال کے اختتام تک 75 بنیادی پوائنٹس کمی کی توقع تھی. جس نے AUDUSD کو 0.6513 سے 0.6540 تک اوپر لے جانے کے ساتھ 0.6556 کی ہائی بھی لگوائی۔
RBA کی ثابت قدمی.
اکثر سینٹرل بینکس مارکیٹ کے دباؤ میں جلد بازی میں فیصلے کر لیتے ہیں، لیکن Reserve Bank of Australia نے اپنی Monetary Policy کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ڈیٹا اور زمینی حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرے گا، نہ کہ مارکیٹ پریشر پر۔
یہ فیصلہ مالیاتی نظام میں اعتماد کی بحالی، پرائس اسٹیبلیٹی اور مکمل روزگار کے مینڈیٹ کو برقرار رکھنے کی سمت میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



