Donald Trump نے European Union اور Mexico پر 30% Tariffs عائد کر دیے
US Tariffs Hit EU, Mexico as EUR/USD Drops Amid Trade Tensions
امریکی صدر Donald Trump نے European Union (EU) اور Mexico پر 30% Tariffs عائد کر کے عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کو جنم دے دیا ہے۔ یہ Tariffs یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے، جس کا اعلان Trump نے European Commission کی صدر Ursula Von Der Leyen اور Mexico کی صدر Claudia Sheinbaum کو لکھے گئے خطوط کے ذریعے کیا، اور ساتھ ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر بھی شیئر کیا۔
خلاصہ
• امریکی صدر Donald Trump نے EU اور Mexico پر 30% Tariffs عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
• یکم اگست سے Tariffs کے نفاذ کا شیڈول، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو گی۔
• German Chancellor Friedrich Merz اور French President Emmanuel Macron بحران کے حل کے لیے متحرک۔
• EURUSD میں 0.26% کی کمی، موجودہ سطح 1.1674 تک آ گئی۔
• تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ۔
30% Tariffs کا پس منظر اور اثرات.
Donald Trump کے اس اعلان سے EU اور Mexico کے ساتھ امریکہ کے تجارتی تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ 30% Tariffs یورپی اور میکسیکن مصنوعات کو امریکی مارکیٹس تک پہنچانے میں مہنگائی پیدا کریں گی، جس سے EU اور Mexico کی معیشتوں پر دباؤ بڑھے گا اور صارفین پر قیمتوں کے اضافے کا بوجھ پڑے گا۔
EU اور Mexico کی حکمت عملی.
German Chancellor Friedrich Merz نے کہا کہ وہ French President Emmanuel Macron اور Ursula Von Der Leyen کے ساتھ مل کر اس Trade Crisis کا حل نکالنے کے لیے امریکی حکومت سے بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ Trump کے Tariffs یورپی معیشت کے لیے خطرہ ہیں مگر مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔
مارکیٹ کا Tariffs پر فوری ردعمل.
Trump Tariffs کے اعلان کے بعد EURUSD میں 0.26% کی کمی ہوئی اور ریٹ 1.1674 تک آ گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹس اب US Tariffs کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں. اور سرمایہ کار امریکی ڈالر کی مضبوطی کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں. جبکہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ Tariffs کے نفاذ پر قائم رہتے ہیں تو یورپی اور میکسیکن مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکی صارفین کے لیے مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر بھی ایک غیر یقینی صورتحال جاری رہی سکتی ہے.
سرمایہ کاروں کو موجودہ صورتحال میں Global Markets میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنی ہو گی. تا کہ وہ عالمی مارکیٹس میں محفوظ انداز کے ساتھ ٹریڈ جاری رکھ سکیں.
Source: Bloomberg: https://www.bloomberg.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



