ٹرمپ کی BRICS کے خلاف نئی Tariff Policy اور ، US Dollar کی قدر میں بحالی.
US President warns of additional 10% tariff on BRICS allies, boosting US Dollar momentum
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے BRICS ممالک کے اتحادیوں پر اضافی 10 فیصد Tariff عائد کرنے کی دھمکی نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس اعلان کے بعد US Dollar نے ایک نئی رفتار پکڑ لی ہے، جس سے US Dollar Index میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
یہ صورتحال عالمی تجارتی جنگ کو مزید شدت بخش سکتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب BRICS ممالک کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے اثرات پہلے ہی عالمی مالیاتی نظام پر پڑ رہے ہیں۔
خلاصہ
-
Trump نے BRICS اتحادی ممالک پر اضافی 10% Tariff عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
-
اعلان کے بعد US Dollar Index میں 0.10% اضافہ ہوا۔
-
Trump نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا کہ Tariff Letters آج سے جاری ہوں گی۔
-
BRICS کی امریکہ مخالف پالیسیوں پر امریکہ نے کھل کر اپنی معاشی طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
-
عالمی مارکیٹس میں US Dollar کی طلب میں اضافہ اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر میں تیزی۔
ٹرمپ کا اعلان اور BRICS پر اثرات
امریکی صدر Donald Trump نے پیر کی صبح سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ UNITED STATES دنیا بھر کے مختلف ممالک کو Tariff Letters جاری کئے جائیں گے. جس کے بعد BRICS ممالک کے ساتھ وابستہ اتحادیوں پر اضافی Tariff عائد کرنے کی دھمکی دی گئی۔ اس اعلان کے بعد مارکیٹ میں شدید بے چینی دیکھی گئ.، جس سے US Dollar نے نئی مضبوطی حاصل کی۔
US Dollar کی رفتار میں اضافہ
ٹرمپ کے اعلان کے بعد US Dollar نے اپنے اہم کرنسی حریفوں کے مقابلے میں نئی بولی حاصل کی. جس سے US Dollar Index 97.07 تک پہنچ گیا۔ اس وقت جب عالمی معیشت پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، Tariff Policy میں اس قسم کی تبدیلیوں سے سرمایہ کار US Dollar کی طرف تیزی سے متوجہ ہو رہے ہیں۔
عالمی تجارتی جنگ کی شدت
ٹرمپ کی نئی Tariff Policy نے عالمی تجارتی جنگ کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ BRICS ممالک کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے جواب میں Trump کا یہ سخت موقف امریکہ کی عالمی مالیاتی برتری کو برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. جبکہ یہ پالیسی عالمی تجارت کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر سکتی ہے۔
Trump کی نئی Tariff Policy نے عالمی مالیاتی مارکیٹس پر واضح اثر ڈال دیا ہے. جس میں Dollar کی قدر میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی نظریں اگلے اقدامات پر مرکوز ہیں۔ BRICS اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی کشیدگی عالمی سطح پر معیشت کے لیے نئے خطرات کا اشارہ دے رہی ہے۔
Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



