برطانیہ کی Retail Sales میں کمی، GBPUSD میں اتار چڑھاؤ.

Sharp Decline Hits British Pound's Volatility

برطانیہ کی Retail Sales کے حالیہ اعداد و شمار نے Financial Markets میں ہلچل مچا دی ہے۔ Office For National Statistics (ONS) کی رپورٹ کے مطابق مئی کے ڈیٹا میں 2.7% کی کمی دیکھی گئی جبکہ ماہرین نے صرف 0.5% کمی کی پیشگوئی کی تھی۔خیال رہے کہ  اپریل میں یہ شرح 1.3% اضافہ تھی. جسے اب نظرثانی کے بعد 1.2% سے بہتر کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال GBPUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنی ہے۔

خلاصہ 

  • مئی کی ریٹیل سیلز  میں 2.7% ماہانہ کمی ریکارڈ.

  • Core Retail Sales جو گاڑیوں کے ایندھن کو شامل نہیں کرتی، 2.8% کم ہوئیں.

  • سالانہ بنیاد پر  1.3% کی کمی جبکہ پچھلے مہینے میں 5% اضافہ تھا.

  • Core Retail Sales میں بھی سالانہ 1.3% کمی سامنے آئی.

  • GBP/USD رپورٹ کے فوری بعد فائدہ کم ہونے کے باوجود دن بھر میں 0.18% اضافہ پر برقرار.

Retail Sales کے برطانیہ کی معیشت کیلئے اثرات.

یہ غیر متوقع کمی برطانیہ کی مجموعی معاشی صورتحال پر سوالیہ نشان لگاتی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور صارفین کی قوت خرید میں کمی نے Retail Sales کو براہ راست متاثر کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو برطانیہ کی معاشی بحالی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Retail Sales کے بعد GBPUSD کا ردعمل

کمزور رپورٹ کے باوجود GBPUSD نے اپنی کچھ برتری برقرار رکھی اور دن بھر میں 0.18% اضافہ ریکارڈ کیا۔ سرمایہ کار اب آئندہ مہینوں میں Bank of England کی مانیٹری پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں. جو اس صورتحال پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔

GBPUSD as on 20th June 2025 after UK Retail Sales Report released
GBPUSD as on 20th June 2025 after UK Retail Sales Report released

ماہرین کی پیشگوئی

ماہرین معاشیات متفق ہیں کہ صارفین کی خریداری کی رفتار کمزور رہنے کی صورت میں UK Economy کو مزید چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ امکان ہے کہ شرح سود میں تبدیلیاں یا حکومتی امدادی پیکجز مستقبل میں منظرعام پر آئیں گے تاکہ صارفین کو دوبارہ خرچ کرنے کی طرف راغب کیا جا سکے۔

[faq-schema id=”32693″]

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button