US Japan Trade Deal نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، USDJPY نے رفتار پکڑ لی

Massive US Japan Trade Deal triggers USDJPY movement amid tariff negotiations

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے US Japan Trade Deal کا اعلان عالمی مارکیٹس کے لیے ایک بڑا سرپرائز بن گیا۔ اس ‘Massive Deal’ کی خبر آتے ہی نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا کی مارکیٹس میں ایک نیا اعتماد دیکھا گیا۔ خاص طور پر USDJPY کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے.

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے جاپان کے ساتھ شاید اب تک کی سب سے بڑی ڈیل مکمل کرلی ہے. اور جاپان کے ٹاپ ٹریڈ نگوشی ایٹر Ryosei Akazawa نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا: "Mission Complete”۔ اس  آرٹیکل  میں ہم دیکھیں گے کہ کس طرح یہ ڈیل USDJPY کی حرکت، امریکی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور عالمی ٹریڈ نیویگیشن کو متاثر کر رہی ہے۔

خلاصہ:

  • جاپان کی جانب سے امریکہ میں 550 ارب ڈالرز Investment کا اعلان.

  • جاپان کی طرف سے 15% Tariffs کی ادائیگی پر رضامندی.

  • جاپان کی مارکیٹ کھلنے سے کاریں، رائس اور دیگر ایگریکلچرل پروڈکٹس کی امریکی ایکسپورٹ میں اضافہ متوقع.

  • USDJPY نے خبر کے بعد 0.17% اضافہ کے ساتھ 146.88 پر ٹریڈ کی.

  • USDJPY نے دو ہفتے کی کم ترین سطح کے بعد استحکام دکھایا.

  • مارکیٹس کی نظریں واشنگٹن میں جاری Tariff Negotiations پر مرکوز.

جاپان کی 550 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے اعلان کے مارکیٹ پر اثرات.

اس ڈیل کا سب سے اہم پہلو جاپان کی جانب سے امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے. جو نہ صرف امریکی مارکیٹ بلکہ عالمی معیشت میں ایک بڑی حرکت پیدا کر رہی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے امریکہ میں ملازمتوں کی نئی راہیں کھلیں گی. جبکہ Stock Markets میں بھی ریکوری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

15% Tariffs پر رضامندی اور ٹریڈ نیویگیشن

جاپان کی طرف سے 15% Tariffs پر ادائیگی کی رضامندی سے امریکی ٹریژری کو سپورٹ ملے گی. جبکہ امریکہ اور جاپان کے درمیان Trade Relations مزید مضبوط ہوں گے۔ اس سے امریکہ کی ایگریکلچرل پروڈکٹس اور گاڑیوں کی جاپانی مارکیٹ تک رسائی آسان ہوگی. جس سے امریکی فارمرز اور آٹو انڈسٹری کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

USDJPY کی رفتار اور مارکیٹ کا ردعمل

USDJPY نے اس ڈیل کے بعد فوری 0.17% اضافہ دکھایا اور 146.88 پر ٹریڈ کرنا شروع کیا۔ دو ہفتے کی کم ترین سطح کے بعد USDJPY نے استحکام دکھایا اور مارکیٹس نے اس ڈیل کو ایک مثبت علامت کے طور پر لیا۔

USDJPY as on 23rd July 2025
USDJPY as on 23rd July 2025

ساتھ ہی جاپان کے سیاسی عدم استحکام  اور BoJ کی فوری ریٹ ہائیک کے امکانات کم ہونے کے باوجود، USDJPY نے اپنی سطح برقرار رکھی، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

اس وقت مارکیٹس کی توجہ واشنگٹن میں جاری Tariff Negotiations پر ہے، جہاں اس Massive US Japan Trade Deal کے بعد مزید معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس ڈیل نے جاپان اور امریکہ کے تعلقات میں نیا موڑ لایا ہے. اور اگر دیگر ممالک بھی اس ماڈل پر عمل کریں تو عالمی معیشت میں نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button