جولائی 2022 ء میں ڈالر انڈیکس کیسا رہا ؟

امریکی ڈالر کیلئے اگرچہ جولائی 2022 ء کا آخری ہفتہ مایوس کن رہا اور خاص طور پر آخری ہفتے کی رپورٹس چایے وہ کنزیومر پرائس انڈیکس ہو، جی۔ ڈی۔پی ڈیٹا ہو یا پھر ایمپلائمنٹ رپورٹ ان سب کے اعشاریے منفی رہے۔ لیکن اگر ہم جولائی کے پورے مہینے کے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو امریکی ڈالر کی حاصلات توقعات سے بڑھ کر تھیں۔ یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یورو پیریٹی ریٹ سے بھی نیچے آ گیا تھا۔ مجموعی طور پر امریکی ڈالر نے دنیا کی تمام کرنسیز کے خلاف دو فیصد سے زائد اور یورو کے مقابلے میں 4 فیصد کے قریب مستحکم ہوا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 2 فیصد سے زائد قدر حاصل کرنے کے بعد آخری ہفتے میں اتنا ہی گراوٹ کا شکار ہوا اس لئے مجموعی طور پر پورے مہینے کے دوران جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں ڈالر ایک فیصد کے قریب نیچے آیا جبکہ چین میں اومیکرون لاک ڈاون کے باوجود یوان مسلسل مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں پہلے تین ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر 2 فیصد سے زائد مضبوط ہوا اور آخری ہفتے کے دوران ایک فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہوتا ہوا دکھائی دیا اسطرح مجموعی طور پر امریکی ڈالر ایک فیصد کے قریب کینیڈین ڈالر کے ساتھ پیئر میں مضبوط ہوتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں اس مہینے کے دوران امریکی ڈالر ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہوا۔ جولائی 2022 ء امریکی ڈالر انڈیکس کے لئے نئے معاشی سال کا اچھا آغاز ثابت ہوا تاہم افراط زر کی موجودہ شرح کے ساتھ ڈالر اہنا مومینٹم برقرار رکھ سکتا ہے یا کہ نہیں اس کا انحصار اگست کے فائنانشل ٹریگرز پر ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button