غیر متوقع گراوٹ! US Retail Sales توقعات کے برعکس منفی، USD Index مستحکم

Weak Retail Sales eased US Dollar Amid Flat Import Prices

امریکی معیشت کی طاقت کا اصل امتحان عوام کی خریداری کی صلاحیت پر منحصر ہے اور حالیہ اعدادوشمار نے معاشی ماہرین کو چونکا دیا ہے۔ مئی میں US Retail Sales کی شرح میں 0.9% کی غیر متوقع کمی دیکھنے کو ملی، جبکہ مارکیٹ میں توقع 0.7% کمی کی تھی۔ اس صورتحال میں بھی USD Index نے 98.00 کے قریب اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آئیے اس اہم مالیاتی پیشرفت کو نکات کی صورت میں مزید سمجھتے ہیں۔

خلاصہ

  • US Retail Sales مئی میں 0.9% کم ہوکر $715.4 ارب ڈالر رہ گئی۔

  • اپریل میں US Retail Sales میں 0.1% کمی ہوئی تھی جبکہ پہلے معمولی اضافہ رپورٹ ہوا تھا۔

  • سالانہ بنیاد پر US Retail Sales میں 3.3% اضافہ ہوا، جو کہ اپریل کے 5% کے مقابلے میں کم ہے۔

  • مارچ سے مئی 2025 کے عرصے میں کل فروخت پچھلے سال کی نسبت 4.5% زیادہ رہی۔

  • Import Price Index مئی میں مستحکم رہا جبکہ Export Price Index میں 0.9% کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ان اعدادوشمار کے باوجود USD Index میں معمولی 0.04% کمی ہوئی اور یہ 98.10 پر موجود ہے۔

امریکی صارفین کی طرف سے کم خریداری اور اس کے اثرات

امریکی صارفین کی قوت خرید معیشت کی بنیاد ہے۔ حالیہ Retail Sales کی کمی نے ظاہر کیا ہے کہ افراط زر اور بلند شرح سود نے لوگوں کی خرچ کرنے کی صلاحیت متاثر کی ہے۔ یہ کمی مستقبل قریب میں امریکی معیشت کی ترقی کی رفتار پر سوالیہ نشان لگا سکتی ہے۔

USD Index کا استحکام: حیران کن حقیقت

ایک طرف Retail Sales کے کمزور اعدادوشمار ہیں تو دوسری طرف USD Index میں غیر معمولی استحکام دیکھنے کو ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق فی الحال Financial Markets میں کوئی بڑا دھچکا نظر نہیں آرہا. کیونکہ سرمایہ کار پہلے سے ہی مہنگائی اور سود کی شرح کے موجودہ ماحول کو مد نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی تجارتی اشاریے: Import Price Index اور Export Price Index

مئی میں Import Price Index میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ Export Price Index میں 0.9% کی کمی نے برآمدات پر بھی دباؤ ڈالا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی بین الاقوامی تجارت بھی نئے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

مجموعی طور پر مئی کے Retail Sales کے کمزور نتائج امریکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آنے والے مہینوں میں USD Index بھی اپنی مضبوطی کھو سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو اب آنے والے معاشی اشاریوں پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔

Analysis of US Retail Sales from 2006 to onward
Analysis of US Retail Sales from 2006 to onward

Source: Official Website of US Census Bureau: https://www.census.gov/

امریکی مالیاتی اعدادوشمار امریکی ڈالر کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟

امریکی مالیاتی اعدادوشمار جیسے US Retail Sales، افراط زر، شرح سود اور بے روزگاری کی شرح براہ راست امریکی ڈالر (USD) کی قدر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر اعدادوشمار مضبوط ہوں تو ڈالر کی قدر بڑھتی ہے کیونکہ سرمایہ کار امریکی معیشت کو مضبوط سمجھتے ہیں۔ کمزور ڈیٹا ڈالر پر دباؤ ڈال سکتا ہے کیونکہ یہ معاشی سست روی کا اشارہ ہوتا ہے۔

ریٹیل سیلز کیا ہے اور یہ امریکی معیشت کی عکاسی کیسے کرتا ہے؟

ریٹیل سیلز ایک اہم معاشی اشاریہ ہے جو امریکہ میں صارفین کی کل خریداری کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ کتنی خریداری کر رہے ہیں اور ان کی مالی حالت کیسی ہے۔ زیادہ ریٹیل سیلز مضبوط صارفین کی نشانی ہے جس سے معیشت کو تقویت ملتی ہے۔ اگر ریٹیل سیلز میں کمی آجائے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام خرچ کم کر رہی ہے جو معیشت کیلئے منفی اشارہ ہے۔

ریٹیل سیلز میں کمی کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

اگر ریٹیل سیلز میں مسلسل کمی آتی رہے تو یہ معیشت کی کمزوری اور صارفین کی قوتِ خرید میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے کاروبار کی آمدنی کم ہوتی ہے، روزگار کے مواقع متاثر ہوتے ہیں اور بالآخر معاشی ترقی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔ اسی لئے ماہرین معیشت اس ڈیٹا پر گہری نظر رکھتے ہیں

کیا ریٹیل سیلز کے علاوہ کوئی اور ڈیٹا اہم ہے؟

ریٹیل سیلز کے ساتھ ساتھ امپورٹ پرائس انڈیکس، ایکسپورٹ پرائس انڈیکس، افراطِ زر کی شرح، جی ڈی پی اور فیڈرل ریزرو کے پالیسی فیصلے بھی امریکی ڈالر اور معیشت پر گہرے اثرات ڈالنے والے اہم اشارے ہیں۔ ان تمام اعدادوشمار کی مشترکہ تشریح سے معیشت کی اصل حالت اور مستقبل کی سمت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button