آج اقتصادی کیلنڈر کے واقعات آپ کی ٹریڈ پر کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
آج منگل،20 ستمبر 2022ء ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق آج کے دن کی ابتداء ریزرو بینک آف آستریلیا کی میٹنگ کی تفصیلات ( Minutes ) کے اجراء سے ہو گی۔ جبکہ 4-00 بجے ملائشیاء کی سالانہ ٹریڈ رپورٹ ( Annual Trade Report ) جاری کی جائے گی جو کہ آسٹریلین معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators) پر خاصے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جس کے بعد عالمی معیاری وقت کے مطابق 4 بجے ہی ملائیشیاء کی اگست 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ یہ رپورٹ ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets) پر Palm Oil کے علاوہ ملائیشیئن خام تیل ( Crude Oil) کے حوالے سے خاصی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جبکہ نہ صرف ایشیائی مارکیٹس بلکہ عالمی مارکیٹس ( Global Markets) کے حوالے سے انتہائی اہم چین کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ ( Trade Balance Report) عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 6 -00 بجے جاری کی جائے گی۔ صبح 9 بجے اٹلی کی جولائی 2022 ء کی Current Account Report جاری ہو گی۔ 12-30 بجے دوپہر کینیڈا کی افراط زر رپورٹ ( Inflation Report ) کا اجراء کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت امریکہ کے ہاؤسنگ کے شعبے کی مختلف سالانہ اور ماہانہ رہورٹس جاری ہوں گی۔ جبکہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 8-30 بجے رات کو امریکہ کی Crude Oil Reserves Report جاری کی جائے گی۔ جو کہ 20 ستمبر کے دن کا آخری قابل زکر واقعہ ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔