آج کا اقتصادی کیلنڈر آپ کی ٹریڈ پر اثر انداز ہونے والے کون سے بین الاقوامی واقعات سموئے ہوئے ہے؟۔

آج سوموار ، 31 اکتوبر 2022 ء ہے۔ عالمی وقت کے مطابق دن کی ابتداء 12-30 بجے پرائیویٹ سیکٹر کی افراط زر کی رپورٹ (Inflation Report) سے ہوئی۔ صبح 10-00 بجے جاپانی کی صارفین کے اعتماد (Consumer Confidence ) کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جبکہ سنگاپور کی اسی نوعیت کی رپورٹ کا اجراء بھی 5-00 بجے صبح ہی ہو گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق جرمنی کی ریٹیل سیلز رپورٹ (Retails Sales Report ) برائے ستمبر 2022 ء کا اجراء صبح 7-00 بجے ہو گا۔ جبکہ یوپی کمیشن کے ممالک کی یہی رپورٹ صبح 8 بجے جاری ہو گی۔ اتلی کی جی۔ڈی۔پی شرح نمو کے ڈیٹا (GDP Growth Rate ) کا اجراء صبح 9-00 بجے ہو گا۔ ان تمام رپورٹس کے اثرات یورو (EUR ) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے۔

یورپی یونین کی ستمبر 2022 ء کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ (Current Account Report ) کا اجراء بھی عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 9-00 بجے ہی ہو گا۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اثرات یورو کی قدر اور یورپی اسٹاکس (European Stocks ) پر مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔ برطانیہ کی مارگیج رپورٹ برائے سےستمبر 2022 ء 9-30 بجے شائع ہو گی اور اپنے اثرات برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کی قدر پر مرتب کرے گی۔ صبح 10-00 بجے یورپی زون کی ستمبر 2022 ء کی جی۔ڈی۔پی شرح نمو (GDP Growth Rate ) کی رپورٹ جاری ہو گی جس کے اثرات یورو ( EUR ) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں پر مرتب ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسی وقت یورپی زون کی اکتوبر 2022ء کے دوران افراط زر (Inflation ) اور اکتوبر 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ آج کے معاشی دن کا آخری اہم واقعہ امریکہ اور کینیڈا کے قلیل المدتی بانڈز (Short Term Bonds) کی آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت پر ہو گا جو کہ عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button