آج کا اقتصادی کیلنڈر آپ کی ٹریڈ کے حوالے سے کون سے واقعات سموئے ہوئے ہے۔ ؟

آج منگل 25 اکتوبر 2022ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء سنگاپور کی ستمبر 2022ء کی کنزیومر پرائس کے اجراء کے ساتھ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 5-00 بجے ہو گی۔ جبکہ اسی وقت سنگاپور کی انفلییشن رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ صبح 10 بجے برطانیہ کا Business Optimism Dataاور آسٹریلیا کے فیڈرل بجٹ کے حوالے سے ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1-00 بجے امریکہ کا House Price Index جاری کیا جائے گا۔

دوپہر 2-00 بجے امریکہ کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ اور اسی وقت امریکی صنعتی سیکٹر کا شپمنٹ انڈیکس جاری کیا جائے گا۔ رات 8-30 پر امریکی خام تیل (Crude Oil ) کے اسٹاکس میں تبدیلی کی رپورٹ شائع کی جائے گی اور عالمی وقت کے مطابق رات 9-00 بجے کوریا کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ اور چین کی بیرونی سرمایہ کاری (Foreign Investment report ) ریلیز کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی آج کے معاشی دن کا سورج غروب ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button