آج کون سے واقعات آپ کی ٹریڈ کو متاثر کر سکتے ہیں ؟

آج جمعہ 28 اکتوبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے آسٹریلیا کی PPI رپورٹ جاری کی جائے گی۔ صبح 3-00 بجے جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔ 5-30 بجے فرانس کا جی۔ڈی۔پی کی شرح نمو (GDP Growth rate Data ) کا ڈیٹا جاری کیا جائے گا جس کے اثرات یورو (EUR ) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (EU Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے۔جبکہ 6-45 بجے صبح فرانس میں اکتوبر 2022ء کا افراط زر کا تخمینہ (Inflation preliminary) رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 9-00 بجے اٹلی کی اکتوبر 2022 ء کی افراط زر (Inflation ) کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ 10-30 بجے روسی مرکزی بینک اور معاشی کونسل کی سربراہ ایلویرا نبیولینا مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں ھی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے دوپہر امریکہ کی ذاتی آمدنی کی رپورٹ ( Personal Income report ) جاری ہو گی۔ جبکہ اسی وقت امریکی روزگار کی لاگت کا ڈیٹا (Employment Cost Report ) ریلیز کی جائے گی اس کے علاوہ پی۔سی۔ای انڈیکس کا ڈیٹا بھی شائع ہو گا۔ دوپہر 3-00 بجے دوپہر کو کینیڈا کی بجٹ بیلنس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جس کے اثرات کینیڈین ڈالر (CAD ) اور کینیڈین معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے۔ جبکہ دن کا اختتام جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی مرکزی بورڈ کے ممبران کی پالیسی تقاریر پر ہو گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button