آج کے اہم معاشی واقعات
آج سوموار 14 نومبر 2022ء ہے۔ آج کے عالمی معاشی دن کی ابتداء صبح 10-00 بجے یورپی یونین (EU Union) کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) سے ہو گی۔ یہ رپورٹ یورو (EUR) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو گی۔ فرانس کے قلیل المدتی سرمایہ کاری بانڈذ بذریعہ آن لائن نیلامی دوپہر 2 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
امریکہ کی اکتوبر 2022 کی افراط زر (Inflation) کے اثرات کی جائزہ رہورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 4-00 بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ قلیل المدتی سرمایہ کاری سرٹیفیکٹس 4-30 بجے آن لائن نیلامی کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان بانڈز کی میجورٹی کی مدت 3 سے 6 ماہ ہے۔ عالمی معاشی سرگرمیوں کا اختتام رات 9-00 بجے کوریا کی اکتوبر 2022ء کے درآمدی اعداد و شمار (Import Data) کے اجراء سے ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔