آج کے ممکنہ اہم اقتصادی واقعات اور انکے اثرات
آج منگل 15 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی دن کی ابتداء صبح 12-30 بجے آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کی یکم نومبر 2022ء کی مانیٹری پالیسی کے سلسلے میں ہونیوالی میٹنگ کے منٹس کے اجراء سے ہوا گا۔ میٹنگ کے منٹس کے جاری کئے جانے سے پہلے ہی آسٹریلین ڈالر (AUD) خاصا دباؤ میں نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس میٹنگ کی تفصیلات اسٹاکس پر بھی اثرات مرتب کریں گی کیونکہ ان منٹس کے اجراء سے آسٹریلوی مرکزی بینک کی مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے مندرجات کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔ اس کے بعد 2-00 بجے چین کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report) کا اجراء صبح 2-00 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت چین کی ہی اکتوبر 2022ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کی جائے گی۔ یہ دونوں رپورٹس گذشتہ دنوں کورونا کی وجہ سے چینی صنعتوں میں ہونیوالے لاک ڈاؤن کے بعد عالمی معیشت کی سست روی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اور ان کے گہرے اثرات عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
جاپان کے 5 سالہ ین سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بذریعہ آن لائن نیلامی کے عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 3-30 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ 4-30 بجے جاپان کی ستمبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ جاری کی جائے گی ۔ ان دونوں واقعات کے جاپانی ین اور Nikkei225 کی ٹریڈ پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ کیونکہ سرمایہ کاری بانڈز کے اجراء کا بنیادی مقصد ہی کرنسی کی قدر کو بحال کرنا ہوتا ہے۔
برطانیہ کی بیروزگاری کے اعداد و شمار (Unemployment Data) عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-00 بجے شائع کیا جائے گا۔ ستمبر 2022 ء کا یہ ڈیٹا برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور FTSE100 کے ٹریڈنگ مومینٹم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اسپین کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI)، سال 2022ء کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر کی GDP Report عالمی وقت کے مطابق صبح 8-00 اور 10-00 بجے پیش کی جائیں گی۔ یورپی یونین کی بیلینس آف ٹریڈ رپورٹ اور لیبر ڈیٹا صبح 10-00 بجے جاری ہوں گے۔ ان کے علاوہ جی۔ڈی۔پی (GDP) کی رپورٹ بھی اسی وقت پیش کی جائے گی۔ امریکہ کی اکتوبر 2022ء کی PPI رپورٹ 1-30 بجے پیش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔