برطانوی پاؤنڈ کی تاریخی گراوٹ کا جائزہ
آج برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) کے لئے گزشتہ 37 سال کی تاریخ کا سب سے مشکل ترین دن ہے۔ امریکی ڈالر ( USD ) کے مقابلے میں برطانوی کرنسی کے 1.0330 پر کریش کرنے اور Lowerlock ہونے کے بعد برطانوی پاؤنڈ آج یورو (Euro ) اور سوئس فرانک ( CHF ) سمیت دیگر تمام عالمی کرنسیز کے مقابلے میں بھی تاریخ میں پہلی بار Lowerlock کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی پاؤنڈ کو عالمی مالیاتی نظام میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اسی لئے امریکی ڈالر کے ساتھ اسکے جوڑے ( Pair ) کو Cable کہا جاتا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں ڈالر کی طرح قیمتوں کے میکانزم کو کنٹرول کرنے کے لئے سب سے طاقتور کرنسی سمجھا جاتا ہے۔ عالمی مالیاتی نظام کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کوئی طاقتور کرنسی کسی دن کی کم ترین سطح یعنی Lowerlock کر جائے۔ لیکن آج برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر (USD) کے مقابلے میں 10330، یورو (EUR) کے مقابلے میں 1.10000 اور سوئس فرانک ( CHF ) کے مقابلے میں 1.0400 کے لیولز پر کریش کر گیا ہے۔ اور اسوقت فاریکس مارکیٹ میں برطانوی کرنسی کے Sellers موجود ہیں لیکن کوئی بھی اسے خریدنے کے لئے تیار نہیں ہے فاریکس مارکیٹ میں کوئی بھی کرنسی گذشتہ 40 سال کے عرصے میں اس طرح کی صورتحال سے دوچار نہیں ہوئی۔ 1980 ء کے عشرے میں آنے والے Recession میں کیبل ( برطانوی پاؤنڈ اور امریکی ڈالر کا جوڑا) 1985 ء میں آخری بار Lower Lock ( کسی کاروباری دن کی کم ترین سطح پر آ جانا ) کر گئی تھی جبکہ اس کے بعد عالمی مارکیٹ میں کزشتی کچھ عرصے میں Cryptocurrencies تو کریش ہوتی دکھائی دیں لیکن ایک لمبے عرصے کے دوران حقیقی کرنسیز میں ایسا کریش نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے علاوہ ڈالر کے Depository Rate میں بھی اضافہ ہونے کے بعد برطانوی پاؤنڈ جمعے کو اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ آج نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ ( FX Market ) میں برطانوی پاؤنڈ مسلسل فروخت ہو رہا ہے اور سرمایہ کار اسے Risk Asset کے طور پر بیچ رہے ہیں۔ اگرچہ یورو ( EUR ) اور ین ( Yen) میں بھی فروخت کا رجحان ہے لیکن برطانوی پاؤنڈ میں غیر معمولی فروخت کا رجحان ہے اسکی ایک بنیادی وجہ جمعہ کے روز لز ٹرس کی حکومت کی طرف سے Corporate Sector کے لئے ٹیکس منصوبے میں تبدیلی کے بعد برطانوی مرکزی بینک ( Bank Of England) کی طرف سے برطانوی معیشت کے بری طرح سے کساد بازاری ( Recession ) کی لپیٹ میں آنے کا اعتراف ہے۔ جس کے بعد جمعے کے روز فاریکس مارکیٹ بند ہونے تک برطانوی پاؤنڈ 37 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا اسوقت برطانوی کرنسی جس کے ڈالر کےساتھ Pair کو Cable کہا جاتا ہے .اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے برطانوی مرکزی بینک (Bank of England ) کو مانیٹری پالیسی (Monetary Policy ) اور شرح سود میں تبدیلی سمیت کئی اہم اقدامات کرنا پڑیں گے ورنہ آج کی گراوٹ برطانوی معیشت اور عالمی مالیاتی نظام کو کئی عشرے پیچھے دھکیل سکتی ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ آج مرکزی بینک اور لز ٹرس کی حکومت اس سلسلے میں اہم مداخلت کا اعلان کریں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔