جولائی کے پہلے معاشی ہفتے میں اقتصادی کیلنڈر پر کون سے اہم واقعات پیش آنیوالے ہیں؟۔
معاشی سال کے پہلے ہفتے کا اقتصادی کیلنڈر بہت سے اہم معاشی واقعات سموئے ہوئے ہے۔ سوموار یعنی 4 جولائی کو جرمن ٹریڈ بیلنس رپورٹ جاری کی جائیگی جو کہ اگرچہ مئی 2022 ء کی ہے تاہم اسکے اعداد و شمار اور معاشی اثرات دونوں ہی بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ 4 جولائی کو اقتصادی کیلنڈر پر امریکی یوم آزادی ہے جسکی وجہ سے امریکہ میں عام تعطیل ہو گی اور فائنانشل مارکیٹس بند رہیں گی۔ اس سے اگلے دن یعنی 5 جولائی کو ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ ہے جس کے اختتام پر شرح سود میں اضافے اور مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ اسی دن ایشیئن مارکیٹس کے اہم حصے جنوبی کوریا کا مرکزی بینک انفلیشن رپورٹ جاری کرے گا جس کے اثرات ایشیئن اور گلوبل دونوں مارکیٹس پر اثر انداز ہوں گے۔ اسی دن امریکی اور برطانوی پرائس انڈیکس رپورٹس بھی جاری ہوں گی اور لندن سیشن کے علاوہ امیریکن سیشن میں بھی فائنانشل مارکیٹس پر پریشر متوقع ہے۔ اس سے اگلے دن یعنی 6 جولائی، بدھ کو جرمن انڈسٹریل آرڈرز رپورٹ جاری ہو گی جس کے اثرات یورپیئن مارکیٹس پر مرتب ہوں گے۔ جمعرات 7 جولائی کو دوپہر کے وقت یورپیئن یونین کی اہم میٹنگ ہے جس کے بعد اسکے منٹس جاری کئے جائیں گے جس میں اہم معاشی فیصلوں کو توقع ہے۔ لیکن اس سے پہلے آسٹریلین سیشن کے دوران ٹریڈ بیلنس رپورٹ جاری کی جائے گی جس کی وجہ سے آسٹریلین مارکیٹس اور کرنسی یعنی آسٹریلین ڈالر متوقع طور پر پریشر کا سامنا کریں گے۔ جبکہ یورپیئن سیشن کے دوران سوئس ایمپلائمنٹ رپورٹ اور شام کے وقت یعنی نارتھ امیریکن ٹریڈ کے دوران کینیڈین ٹریڈ بیلنس رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ 8 جولائی جمعے کے روز جو کہ اگلے کاروباری ہفتے کا آخری دن بھی ہو گا امریکن اور کینیڈین لیبر مارکیٹ رپورٹس جاری ہوں گے۔ اس طرح اقتصادی کیلنڈر پر نئے معاشی سال کا پہلا ہفتہ ہنگامہ خیز رہنے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔