گورنر بیلے کے شرح سود میں اضافے کے حوالے سے بیانات پاؤنڈ کی قدر پر کتنا اثر انداز ہو سکتے ہیں ؟

برطانوی مرکزی بینک (Bank of England ) کے گورنر اینڈریو بیلے نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں افراط زر (Inflation ) اور کساد بازاری (Recession ) پر قابو پانے کے لئے بینک کی اگلی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate ) میں توقعات سے کافی زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی۔ایم۔ایف) کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عام حالات میں وہ متوازن شرح سود کے حق میں ہیں لیکن برطانوی معیشت پر کساد بازاری اور افراط زر کے غیر معمولی حالات میں شرح سود میں اضافہ بھی غیر معمولی ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معاشی منظر پر کساد بازاری چھائی ہوئی ہے جس کا مقابلہ دنیا کا کوئی ایک ملک نہیں کر سکتا۔ اس کے لئے بین الاقوامی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نومبر کی میٹنگ میں بینک آف انگلینڈ کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ تاہم گورنر بیلے کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ شرح سود میں 100 بنیادی پوائنٹس یا اس سے بھی زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس تقریر سے یہ اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمیں بینک آف انگلینڈ کی طرف سے "سرپرائز” بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

گورنر بیلے کی تقریر کے بعد سوموار کی صبح امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) کی قدر لمیں اضافہ متوقع ہے۔ اور پاؤنڈ 1.1300 اور 1.1400 کے لیولز دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں لز ٹرس انتظامیہ کی طرف سے قرض کے کر ٹیکس چھوٹ دینے کے منصوبے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد وزیراعظم لز ٹرس نے ٹیکس پلان کو نظر ثانی کے لئے واپس لینے کا اعلان کرتے کیا ہے اور اپنی کابینہ میں پہلی تبدیلی کرتے ہوئے وزیر خزانہ کواسی وارٹنگ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے جس کے بعد جیرمی ہنٹ نئے وزیر خزانہ کے طور پر منی بجٹ (Mini Budget ) پیش کریں گے۔

اس تمام عرصے کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی (GBP/USD ) کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے کے حالیہ بیان اور ٹیکس منصوبے کو نظر ثانی کے لئے واپس لینے کے اعلانات برطانوی کرنسی کے لئے تازہ ہوا کا خھونکا ثابت ہو سکتے ہیں اور ٹریڈنگ اسکرین پر برطانوی پاؤنڈ مستحکم ہوتا ہوا نظر آ سکتا ہے۔ کیونکہ اسوقت پاؤنڈ کے پاس ایک سے زیادہ Positive Triggers موجود ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button