بیکن آئل پیچ کے علاقے میں شدید برفانی طوفان سے انرجی سپلائی منقطع

بیکن آئل پیچ Beacon Oil Patch کے علاقے میں شدید برفانی طوفان سے انرجی سپلائی منقطع۔ امریکی یومیہ آئل پروڈکشن میں 60 فیصد سے زائد کی کمی۔ (واشنگٹن) امریکہ کے تیل پیدا کرنے والے علاقے بیکن آئل فیلڈز میں شدید برفانی طوفان سے علاقے کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے جس سے آئل فیلڈز سے آئل کی پیداوار بند ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست ڈکوٹا کا یہ علاقہ امریکہ کیلئے تیل اور گیس کی پیداوار کے لئے ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔ یہاں سے امریکی معیشت کے لئے 60 فیصد سے زیادہ تیل پیدا اور سپلائی ہوتا ہے۔ ڈکوٹا کے گورنر کے مطابق سڑکوں پر موجود برف کہ بڑی مقدار اور درختوں کے گرنے سے انفراسٹرکچر بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور اسی وجہ سے Beacon Oil Patch بیکن آئل فیلڈز کے لیے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی ہے جس کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ Urdu Markets

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button