ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی پر اختتام یورپی اسٹاکس میں مثبت آغاز
آج زیادہ تر ایشیائی مارکیٹس میں آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ Nikkei225 آج 776 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26992 کی سطح یعنی 27 ہزار کی نفسیاتی حد کے بالکل قریب بند ہوئی ہے۔ Hangseng البتہ چینی مارکیٹس کے پورے ہفتے کی قومی تعطیلات کے دوران سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دباؤ میں بند ہوئی ہے اور انڈیکس 143 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17079 پر بند یوا ہے۔ Kospi میں دن کا اختتام 53 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2209 پر ہوا ہے۔ جبکہ سنگاپور کے اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 31 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3138 پر ہوا ہے۔ تائیوان کے T-Seng میں بھی آج معاشی سرگرمیاں بھرپور انداز اور سرمایہ کاری کے حجم کے ساتھ دیکھی گئیں۔ 276 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ انڈیکس 13576 پر بند ہوا۔
امریکی ڈالر (USD ) کے امریکی صنعتی پیداواری رپورٹس کے اجراء کے بعد سے مسلسل دباؤ میں ہے۔ اسی وجہ سے عالمی اسٹاکس میں آج تیزی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ Euronext100 آج 31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1156 پر ہے۔ جبکہ برطانوی متنازعہ ٹیکس بل کے واپس لئے جانے اور ترامیم کی خبروں کے بعد آج FTSE100 میں 126 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کرتے ہوئے 7035 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Dax30 بھی 361 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12570 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جرمنی کا توانائی کا بحران قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدوں کے بعد اور عالمی اسٹاکس کی تیزی کی لہر کی وجہ سے آج Bullish Momentum کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ SMI بھی 194 پوائنٹس اوپر 10483 پر مثبت سطح پر آگے بڑھ رہی ہے۔ CAC40 آج 178 پوائنٹس کی Gains کے ساتھ 5972 پر ہے۔ اور کسی بھی وقت 6 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کر سکتی ہے۔ FTSEMIB میں آج گزشتہ جمعے کے روز سے شروع ہونیوالا تیزی کا رجحان اٹلی میں سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے آج بھی جاری ہے اور یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ میں آج 532 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 21500 کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 21510 کی سطح پر آ گئی ہے۔ HEX بھی 226 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10293 پر آ گئی ہے۔ MOEXRUSS میں البتہ ملا جلا اور منفی رجحان ہے۔ اور انڈیکس اسوقت 18 پوانٹس کم ہو کر 2022 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Ibex35 بھی سرمایہ کاری کے اچھے رجحان کے ساتھ 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7645 پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔