امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) میں درجہ مسابقت سے نیچے کسی حد تک بحالی

گزشتہ رات امریکی فاریکس سیشن (U.S Forex Session ) کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے نیچے آنے کے بعد آج ایشیائی سیشن اور اس کے بعد یورپی فاریکس سیشنز کے آغاز میں 0.9960 کی سطح پر بحال ہو رہا ہے۔یورو اپنی 0.9950 کی بنیادی سپورٹ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ یورپی مرکزی بینک (European Central Bank ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate ) میں اضافے کے باوجود گراوٹ کی بنیادی وجہ یورپی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے مستقبل میں شرح سود میں اضافے کی پالیسی سے انکار تھا تاہم آج یورپی کمیشن (European Commission ) کی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار کی بعد یورو (EUR ) کی قدر مستحکم ہوتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD) کے درجہ مسابقت (Parity Level ) سے نیچے گرنے کے بعد Bulls اوپر کی سطح کی طرف اپنی طاقت کو جمع کر کے بتدریج پیریٹی لیول کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے۔ اسوقت یورو اپنی نفسیاتی سطح 0.9950 سے اوپر حرکت کر رہا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر اس کا پہلا ممکنہ ہدف پیریٹی لیول سے اوپر 1.0016 کی پہلی نفسیاتی حد کو عبور کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اسکا درجہ مسابقت کے اوپر پہلا پڑاؤ ہے جس سے اگلی نفسیاتی حد ( R2 ) 1.0050 اور تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 0.0100 ہے۔ جبکہ نیچے کی طرف اس کے سپورٹ لیولز 0.9950, 0.9900 اور 0.9850 ہیں۔ جبکہ اس سطح پر یورو کا Pivot یعنی محور 0.9965 ہے۔ اس کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) ابھی بھی Bullish ہے ۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اور Highly Bullish طرز عمل ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button