Dow Jones میں تیزی جبکہ دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

آج Dow Jones میں سرمایہ کاری کے بہترین حجم (Capitalization) اور متاثرکن شیئر والیوم کے ساتھ تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 262 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33739 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اس میں ٹریڈ کا آغاز 33519 سے ہوا۔ اسوقت تک اسکی بلند ترین سطح 33778 اور کم ترین لیول 33519 رہا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 9 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ NASDAQ میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 32 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11036 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف S&P بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئرز والیوم میں کمی کی شکار ہے۔ ملے جلے رجحان کے ساتھ انڈیکس 11036 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دیگر امریکی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی اگرچہ ملا جلا رجحان ہے تاہم انڈیکس کا جھکاؤ مثبت ایریا کی طرف ہے جو کہ 65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15346 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15364 اور کم ترین لیول 15280 رہا۔ Russel2000 بھی ملے جلے رجحان اور 15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1811 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button