PBOC LPR کی پالیسی کا اعلان ، Loan Prime Rates بغیر تبدیلی کے برقرار ، AUDUSD میں اتار چڑھاؤ.
Stable Loan Prime Rates in China Trigger Subtle Ripples in Aussie and Kiwi Dollar Markets
چین کی مرکزی بینک PBOC نے جولائی میں Loan Prime Rates کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی فاریکس مارکیٹ میں نئی ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔ چونکہ چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، اس لیے چینی مارکیٹس میں ہونے والی کوئی بھی پالیسی یا اقتصادی تبدیلی AUDUSD اور NZDUSD کی سمت پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ اسی لیے آج کی پالیسی ان مارکیٹس کے لیے نہایت اہم رہی۔
خلاصہ (Summary):
-
PBOC نے جولائی میں Loan Prime Rates کو برقرار رکھا.
-
ایک سالہ LPR 3.00% اور پانچ سالہ LPR 3.50% پر برقرار.
-
AUDUSD جوڑی میں معمولی 0.02% اضافہ، 0.6509 پر ٹریڈ.
-
چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر.
-
چینی پالیسیز براہ راست AUDUSD اور NZDUSD کی سمت طے کرتی ہیں.
چین کی پالیسی برقرار رہنے کے AUDUSD پر اثرات.
چین کی PBOC کی جانب سے Loan Prime Rates کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بظاہر مارکیٹ میں خاموشی کا پیغام دیتا ہے. مگر حقیقت میں یہ فیصلہ AUDUSD مارکیٹ کے لیے ایک اشارہ ہے کہ چین کی معیشت میں استحکام برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہے۔
چونکہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان Iron اور دیگر کموڈیٹیز کی تجارت براہ راست Australian Dollar کی طلب پیدا کرتی ہے، لہذا پالیسی میں تبدیلی نہ ہونے کے باوجود اس کے اثرات مارکیٹ میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

چین کی مارکیٹس اور AUDUSD کی طلب
چین کی International Trade میں Aussie اور Kiwi Dollar کا استعمال کلیرنس کے دوران کیا جاتا ہے. اس لیے جب بھی چینی معیشت میں استحکام یا تبدیلی آتی ہے. تو یہ براہ راست AUDUSD اور NZDUSD کی طلب اور قیمت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دن AUDUSD جوڑی میں 0.02% کا اضافہ دیکھنے میں آیا. جو کہ 0.6509 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
اگرچہ PBOC Loan Prime Rates برقرار رکھنے کا فیصلہ مختصر مدت میں مارکیٹ کو مستحکم رکھے گا. مگر مستقبل میں چین کے ڈیٹا ریلیز اور پالیسی ایڈجسٹمنٹس AUDUSD اور NZDUSD کی قیمتوں کو مزید سمت دیں گے۔ ٹریڈرز کے لیے یہ لمحہ ایک خاموش اشارہ ہے کہ وہ چینی پالیسیز اور مارکیٹس پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ Currencies Market میں مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
چین کی PBOC LPR Decision نے عالمی فاریکس مارکیٹ کو واضح پیغام دیا ہے کہ چینی معیشت استحکام برقرار رکھنے کی راہ پر گامزن ہے۔ ٹریڈرز کے لیے یہ لمحہ محتاط تجزیے اور مواقع کے درست استعمال کا ہے. کیونکہ Loan Prime Rates میں استحکام کے باوجود مارکیٹ میں حرکات ہمیشہ امکانات پیدا کرتی ہیں۔ آنے والے دنوں میں Australian Dollar کی سمت چینی معیشت کے اشاروں پر ہی طے ہوگی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



