Australian Dollar کی محدود رینج، US Dollar کی مضبوطی نے مارکیٹ کو محتاط کر دیا

AUD Weakens Despite US-EU Trade Deal; Investors Watch Fed and RBA Moves

 پیر کے روز Australian Dollar تیسرے مسلسل سیشن میں US Dollar کے مقابلے میں مزید نیچے چلا گیا۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب US China Tariff Truce پر جمی ہیں، جس کے بارے میں اسٹاک ہوم میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ متوقع ہے۔

چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے. AUD کی سب سے زیادہ طلب بھی Chinese Markets میں ہی پیدا ہوتی ہے. علاوہ ازیں چین بین الاقوامی ٹریڈ میں کلیئرنس کے لئے Australian اور New Zealand Dollars ہی استمعال کرتا ہے. یہ تمام عوامل Aussie Dollar میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کو Chinese Policies اور حالات  کے ساتھ جوڑتے ہیں. 

خلاصہ: کہانی کے اہم نکات

  • AUDUSD تیسری بار مسلسل گراوٹ کی شکار.

  • US-EU Trade Agreement سے وقتی سپورٹ ملی.

  • US Treasury Secretary اور Chinese Vice Premier کی ملاقات اہم.

  • US Export Controls میں نرمی سے تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید.

  • Australian Q2 CPI Data بدھ کو متوقع – RBA کا فیصلہ اہم.

  • US Jobless Claims میں مسلسل چھٹی کمی.

  • PMI Data سے امریکی معیشت کی مضبوطی کا عندیہ.

  • Federal Reserve کی قیادت میں تبدیلی پر غور.

  • Interest Rate Cuts پر مختلف فیڈ گورنرز کے متضاد بیانات.

تجارتی معاہدے کا اثر: US-EU Deal کی عارضی سپورٹ

اتوار کو United States اور European Union کے درمیان ایک نیا تجارتی معاہدہ ہوا. جس کے تحت 15 فیصد ٹیرف اگست سے لاگو ہوں گے۔ یہ معاہدہ کئی مہینوں کی کشیدگی کے بعد ہوا اور اس سے عارضی طور پر AUDUSD میں بہتری دیکھی گئی۔

محتاط سرمایہ کار، مضبوط US Dollar

مارکیٹ میں مجموعی بے یقینی نے US Dollar کو سپورٹ فراہم کی ہے۔ US Dollar Index (DXY) 97.60 کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے. جو دو روزہ بہتری کے بعد ایک مستحکم پوزیشن ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے Export Controls میں نرمی نے بھی مارکیٹ جذبات کو بہتر کیا۔

آسٹریلوی معیشت کی نرمی: اہم CPI Data اور RBA کا فیصلہ

بدھ کو آنے والا Australian CPI Data Reserve Bank of Australia کے اگلے شرح سود فیصلے کے لیے کلیدی ہوگا۔ گورنر مشیل بولوک نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کی نشاندہی بھی کی ہے۔

امریکی معیشت کی مضبوطی: لیبر مارکیٹ اور PMI Data

گزشتہ ہفتے US Jobless Claims  نمایاں طور پر کم ہو کر پر 217,000 آگئے جو کہ چھ ہفتوں کی مسلسل کمی کا نتیجہ ہے۔ S&P Global Composite PMI بھی 54.6 پر پہنچ گیا. جو سات ماہ کی تیز ترین معاشی سرگرمی ظاہر کرتا ہے۔ تاہم، Manufacturing PMI  بھی 49.5 پر گر گیا ہے جو تشویش کی علامت ہے۔

فیڈ کی قیادت اور مستقبل کی پالیسی: بے یقینی جاری

Federal Reserve کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی دسمبر یا جنوری میں متوقع ہے۔ مختلف فیڈ گورنرز کی آراء متضاد ہیں: کچھ Interest Rate Cuts کی حمایت کرتے ہیں تو کچھ انہیں مؤخر کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

تکنیکی جائزہ: AUDUSD کی موجودہ صورتحال

پیر کو AUDUSD جوڑی 0.6570 کے آس پاس ٹریڈ کر رہی ہے۔ ٹیکنیکل اینالیسز ایک Bullish Bias کی نشاندہی کرتا ہے. کیونکہ قیمت 9 دن کے EMA سے اوپر ہے۔ اگر قیمت 0.6625 کی مزاحمتی سطح عبور کرتی ہے. تو یہ 0.6680 تک جا سکتی ہے۔ تاہم، اگر یہ 0.6560 کے سپورٹ لیول سے نیچے گرتی ہے، تو نیچے کی جانب دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Australian Dollar vs. USD
Australian Dollar vs. USD

Australian Dollar فی الوقت US Dollar کی مضبوطی، چین سے متعلق خدشات، اور Interest Rate فیصلوں کی غیر یقینی کی زد میں ہے۔ اگرچہ US-EU Trade Deal نے عارضی ریلیف دیا ہے. لیکن مستقبل کا انحصار US China Talks اور CPI Data پر ہوگا۔

ان تمام عوامل کی بنیاد پر، AUDUSD ایک غیر یقینی مگر نازک توازن پر کھڑا ہے۔ مارکیٹ میں محتاط امیدیں موجود ہیں. لیکن مستقبل کا دارومدار عالمی معاشی فیصلوں اور پالیسیوں پر ہوگا۔ ایسے ماحول میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہی سرمایہ کاروں کی کامیابی کی کنجی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button