USDCHF میں 0.8550 کے قریب بحالی ، Swiss Manufacturing PMI دسمبر میں 43 فیصد سے اوپر آ گئی.

Purchase Manager's Index indicated recovery in financial activities, raised Cut Rates earlier

USDCHF میں 0.8550 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے . دسمبر میں Swiss Manufacturing PMI توقعات کو مات دیتے ہوئے 43 فیصد سے اوپر آ گئی ہے . مسلسل تیسرے ماہ بڑھتا ہوا انڈیکس معاشی سرگرمیوں میں وسعت کو ظاہر کر رہا ہے .

Swiss Manufacturing PMI کی تفصیلات۔

Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں Manufacturing Sector کا  انڈیکس 43.3 فیصد رہا۔ اس سے قبل مارکیٹ توقعات 42.8 فیصد تھیں۔ واضح رہے کہ 50.00 سے نیچے ریڈنگ منفی شمار کی جاتی ہے۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ نومبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 42.5 فیصد تھی۔

USDCHF میں 0.8550 کے قریب بحالی ، Swiss Manufacturing PMI دسمبر میں 43 فیصد سے اوپر آ گئی.
Swiss Manufacturing PMI

رپورٹ سوئس Manufacturing Sector کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہے۔؟

اعداد و شمار اگرچہ ابھی بھی منفی زون میں ہیں۔ اسکے باوجود سوئس صنعتی پیداواری شعبے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کر رہی ہے۔ دیگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو پیداوار 48.5 فیصد رہی ہے۔ یعنی اس میں نومبر  کی نسبت 9.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ Orderbook میں سابقہ رپورٹ کی نسبت 8.8 فیصد نئی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ جبکہ خریداری کے والیوم میں 2.3 فیصد بہتری آئی ہے۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق صنعتی شعبے کے Employment Contracts میں بھی 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکا انڈیکس 50.6 فیصد رہا ۔ جو کہ Swiss Labor Market پر Inflation کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت کو ظاہر کر رہا ہے۔

Ukraine پر روسی حملے کے بعد پہلی بار صنعتی شعبے میں نئے آرڈر کہ تعداد 55 فیصد بڑھی ہے جو کہ ملکی معیشت کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہی ہے۔ بروقت پورے ہونیوالے آرڈرز کی تعداد 37.2 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 38.4 فیصد تھی۔ اس طرح رپورٹ کا یہ جزو منفی رہا ہے۔

آخر میں ذکر کریں گے Sales Stock کا جو کہ 1.8 فیصد کی نمایاں بہتری کے بعد 51.9 فیصد رہا ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ تمام تخمینوں اور پیشگوئیوں کو مات دیتے ہوئے شعبے کی مضبوطی کو ظاہر کر رہی ہے۔ مارچ 2023 میں آنیوالے Banking Crisis کے بعد Recession کی علامات پہلی بار کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

USDCHF کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں Rates cut Policy جلد شروع ہونے کی توقعات پر  مندی دیکھی جا رہی ہے ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر  0.34 فیصد تیزی  کے ساتھ 0.8550 کی  نفسیاتی سطح (Psychological Level)  عبور کرنے کی کوشش  کر رہا ہے۔ جو کہ ایک ہفتے کے دوران اسکی بلند ترین سطح ہے۔

USDCHF میں 0.8550 کے قریب بحالی ، Swiss Manufacturing PMI دسمبر میں 43 فیصد سے اوپر آ گئی.
USDCHF

ٹیکنیکی اعتبار سے اسوقت بھی یہ اپنے بلش زون میں تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔ جبکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے بھی اوپر ہے۔ 0.8600 سے اوپر اسکا بلش ریگریشن چیینل ہے جس کا اختتامی پوائنٹ 0.8850 کے قریب ہے.

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button