کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی۔ بٹ کوائن 20 ہزار سے نیچے آ گیا۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ کرپٹو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر فی کوائن کی سطح سے نیچے آ گیا ہے اور اسوقت 19905 ڈالرز فی کوائن پر فروخت ہو رہا ہے۔ ایتھیریم 1500 ڈالر کی سطح سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے اور 1530 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ سولانا کی قدر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ڈالرز سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد یہ 30 ڈالر پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ڈالرز سے نیچے سولانا کا بیئرش زون شروع ہو جاتا ہے۔ پولکا ڈاٹ اپنی مستحکم سپورٹ 7 ڈالر کو توڑ کر 6.90 ڈالر فی کوائن پر آ گیا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button