یورو کی قدر میں تیزی: EURUSD اور US-EU Trade Deal کے امکانات سے نئی بلندی

Euro Strengthens as Trade Deal Optimism and Fed Uncertainty Pressure US Dollar

عالمی مارکیٹس میں اس ہفتے کا آغاز خاصا پُرجوش رہا، جب EURUSD نے 1.1700 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لے آئی۔ اس خوشی کی بنیادی وجہ US-EU Trade Deal کے امکانات اور Federal Reserve کی شرح سود میں کمی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال بنی. جس نے US Dollar کو دباؤ میں ڈال کر یورو کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے۔

خلاصہ

  • EURUSD نے تین دن کی بلند ترین سطح حاصل کی۔

  • US-EU Trade Deal پر امید نے یورو کو سہارا دیا۔

  • Federal Reserve کی غیر یقینی صورتحال نے US Dollar کو کمزور کیا۔

  • یورو کے لیے تکنیکی اشارے مثبت، مگر مزید اضافے کے لئے رکاوٹیں برقرار۔

  • ECB کی آئندہ پالیسی میٹنگ اور PMI ڈیٹا پر مارکیٹ کی نظریں مرکوز۔

یورو کی اُڑان میں US-EU Trade Deal کا کردار

ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں US-EU Trade Deal پر بات چیت کی خبریں گردش کرنے لگیں، جب US Commerce Secretary Howard Lutnick نے کہا کہ انہیں ڈیل ہونے کی امید ہے. اگرچہ یکم اگست تک 30% ٹیرف کی ڈیڈلائن برقرار ہے۔ اس کے جواب میں EU نے 21 ارب یورو کی پہلی مرحلے کی جوابی Tariffs کا اعلان کر دیا. اور 72 ارب یورو کے دوسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع کر دی۔

Federal Reserve کی غیر یقینی صورتحال اور US Dollar پر دباؤ

شرح سود میں کمی کے امکانات اور Federal Reserve کی پالیسی پر غیر واضح صورتحال نے US Dollar کو دباؤ میں رکھا. جس کا فائدہ EURUSD کو ہوا۔ کمزور ڈیٹا ریلیز کے دوران مارکیٹ کی نظریں US-EU Trade Deal کی خبروں پر مرکوز رہیں. جس نے یورو کے لیے خریداروں کی دلچسپی بڑھائی۔

ECB میٹنگ اور PMI Data کا انتظار

ہفتے کے اختتام تک مارکیٹ کی توجہ ECB کی مانیٹری پالیسی کے اعلان اور Hamburg Commercial Bank اور S&P Global کے PMI Data پر مرکوز رہے گی. جو یورو کی اگلی سمت کا تعین کریں گے۔

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی تجزیہ کے مطابق EURUSD مسلسل دوسرے دن بڑھ رہا ہے. اگرچہ اب بھی 20 Simple Moving Average (SMA) سے نیچے ہے. جو 1.1700 کے آس پاس ہے۔ 100 SMA ابھی بھی اوپر کی جانب بڑھ رہا ہے. جو بُلش ٹرینڈ کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ قریبی چارٹ پر EURUSD 20 اور 200 SMAs کے اوپر ہے اور تکنیکی اشارے مثبت سمت کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

قلیل مدت میں EURUSD کے لیے 1.1710، 1.1755، اور 1.1790 ریزسٹنس لیولز ہوں گے، جبکہ سپورٹ لیولز 1.1635، 1.1600، اور 1.1560 رہیں گے۔ US-EU Trade Deal کی خبروں اور ECB کے فیصلے کے بعد مارکیٹ میں مزید تیزی یا سست روی دیکھی جا سکتی ہے۔

EURUSD as on 21st July 2025
EURUSD as on 21st July 2025

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button