Airlink Communication کی Shares Price میں تیزی ، Foreign Investment اور Export Orders

The Company got Software Export orders worth $1 billion during last First Quarter

Airlink Communication  کی Stock Value میں تیزی نظر آ رہی ہے .   جس کی بنیادی وجہ Software Industry  کو ملنے والے آرڈرز اور Foreign Direct Investment ہیں . آج PSX کے وسطی سیشنز میں اسکی قدر 80 روپے فی شیئر کے قریب آ گئی .

 Airlink Communication کو ملنے والے Export Orders میں اضافہ

Airlink Communication کا شمار پاکستان کے نمایاں IT Exporters  میں کیا جاتا ہے۔ جس کی Target Market Europe ، Australia اور United States ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں جاری ہونیوالے معاشی نتائج میں بھی کمپنی کا کوارٹرلی ریونیو 2 ارب روپے سے زائد رہا جو کہ گزشتہ برس  اکتوبر سے دسمبر 2024 کے درمیان 1 ارب 25 کروڑ روپے رہا تھا.

معاشی ماہرین اسے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں خاصے حوصلہ افزاء رزلٹس قرار دے رہے ہیں۔ Pakistan Stock Exchange  میں جمع کروائے گئے Declaration کے مطابق گذشتہ سال کے اسی معاشی دورانئے کی نسبت EPS میں 8.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے کسی قسم کے Dividend کا اعلان نہیں کیا۔

کمپنی کا تعارف.

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ Air Link Communication ملک کی بہترین Technology companies میں شامل ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں Companies Ordinance کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے اب Companies Act 2017 کہا جاتا ہے) واضح رہے کہ Airlink کی تشکیل بطور Private Limited Company کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے Public Limited Company میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اسی سال اس نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو Far East اور Australia  تک وسعت دی۔

اسوقت کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں IT Products کی درآمد و برآمد، ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ Mobile Phones ، Tablets، Laptop اور Artificial Intelligence based Automation کی فراہمی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا Pakistan Stock Exchange میں ادا شدہ سرمایہ  39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ Airlink Communications کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔

یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے جنہیں Intra Day اور Holdings، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 17 روپے 95 پیسے سے 82.40 کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

Airlink نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 80  روپے 50 پیسے سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 78 روپے 95 پیسے تھی جبکہ بلند ترین 82 روپے 40 پیسے رہی۔ جبکہ اسوقت تک  ایک کروڑ 79 لاکھ 86 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے Circuit Breakers کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 84 روپے 22 پیسے اور لوئر لاک 72 روپے 46 پیسے کی سطح ہے۔

Airlink Communication کی Shares Price میں تیزی ، Foreign Investment اور Export Orders
Airlink Communication Limited

آج یہ اپنی تمام  Moving Averages سے اوپر آ گیا.  جس سے اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہو گیا ہے ۔ اسکے سپورٹ لیولز  80.20 ، 79.80 اور 79.20 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 81.30 ، 80.90 اور 81.70 ہیں

تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر یہ Bearish جبکہ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ انتہائی  Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ جس سے اوپر کے لیولز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ موجودہ سطح پر Holding کے ساتھ 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button