EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، مارکیٹ فوکس Geo Political تنازعات کی طرف منتقل.

عالمی مارکیٹس بغیر سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں

EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . گزشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کی تقریر اور مشرق وسطیٰ میں جاری حماس اسرائیل جنگ میں وسعت کے خطرے سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . عالمی مارکیٹس بغیر سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں .

امریکی فیڈرل ریزرو  کے بیانات اور غیر واضح مانیٹری پالیسی.

گزشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نومبر میٹنگ کے فیصلوں کو معاشی رپورٹس کے ساتھ مشروط کر دیا . انہوں نے Consumer Price Index میں حالیہ عرصے کے دوران کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند تو قرار دیا لیکن اسے فی الوقت مقرر کردہ ہدف سے اوپر کہا . ان کے اس بیان سے مارکیٹ پلیئرز کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے قاصر رہے .یہ وجہ ہے کہ سرمایہ کار ایسے تمام اثاثوں میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں جن میں رسک موجود ہے .

اعلان کے باوجود انسانی امداد کے لئے رفاہ کراسنگ نہ کھولی جا سکی.

مصر کی طرف سے انسانی امداد کے لئے کھولی جانیوالی رفاہ کراسنگ اسرائیل کی طرف سے شدید بمباری کی وجہ سے غیر موثر ثابت ہوئی . اعلان کے مطابق اس راہداری کے بند ہونے میں محض دو گھنٹے رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک غزہ میں امداد کی ترسیل شروع نہیں کی جا سکی. ادھر روس نے خبردار کیا ہے کہ جنگی جرائم کی پشت پناہی سے بڑا بحران پیدا  ہونے کا خدشہ ہے .

مشرق وسطیٰ کے حالات EURUSD پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں . ؟

مشرق وسطیٰ میں عرب اسرائیل جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں ٹریڈرز  دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے . تاہم واضح سمت نہ ہونے کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . یہی صورتحال EURUSD کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے .

امریکی صدر کا تازہ ترین بیان ، موقف میں لچک.

دورہ اسرائیل سے واپسی پر اپنے خطاب میں امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے خطاب میں اسرائیل اور فلسطین دونوں جگہوں پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے . انہوں نے تسلیم کیا کہ پرامن زندگی گزارنا فلسطینیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ اسرایلیوں کا . سیاسی ماہرین ان کے موقف میں تبدیلی کو  عالمی سطح پر ہونیوالی شدید تنقید کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں .

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس صرف اسرائیل کے حق دفاع کی بات کر رہا تھا . ان کے بیانات سے سپر پاور کے فریق بنانے کی بجائے  ثالثی کا تاثر ابھر رہا ہے جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر کو حاصل ہوا ہے . 

EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو  اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز کے قریب  موجود ہے  جبکہ اسکا ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس بھی وسطی نقطے کے قریب اوور سولڈ ایریا کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں .

EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، مارکیٹ فوکس Geo Political تنازعات کی طرف منتقل.

اسکے سپورٹ لیولز 1.0570 ، 1.0560 اور 1.0550 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0590 ، 1.0610  اور 1.0630 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button