Silver Price میں مندی ، FOMC Minutes کے بعد US Bond Yields میں اضافہ.
Commodities lost ground as Federal Reserve raised uncertainty of Rates Cut.

FOMC Minutes جاری کر دئیے گئے جس کے بعد Silver Price میں مندی دیکھی جا رہی ہے. گزشتہ میٹنگ کے دوران پالیسی ساز اراکین کی طرف سے نومبر کے اجلاس میں 25 اور 50 بنیادی پوائنٹس کے Rates Cut کا غیر واضح اشارہ ملنے پر US Dollar Index اور Bond Yields میں تیزی جبکہ Commodities اور Stocks کی طلب میں کمی واقع ہوئی . بالخصوص اس غیر واضح صورتحال سے نقرئی دھات گراوٹ کی شکار ہوئی.
FOMC Minutes کے بعد Silver Price پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نومبر میٹنگ کے میں 50 بنیادی پوائنٹس کمی پر متفق تھی. تاہم کچھ ممبران Interest Rates میں 25 پوائنٹس کم کرنے کے بھی حامی تھے. ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے. لہذا Policy Rate ہولڈ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے. ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے. وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.
علاوہ ازیں ممبرز ستمبر کے بعد Rates Cut پر منقسم دکھائی دیے. جبکہ چند ایک کے مطابق آئندہ سال جولائی تک US Monetary Policy ہولڈ کرنی چاہیے.

میٹنگ کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد US Dollar اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں تیزی کی ریلی ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس کے مقابلے میں Stocks اور Commodities رسک فیکٹر بڑھنے سے اپنی کئی روز کی Gains کھوتے ہوئے نظر آئے.
Inflation کے خطرات اور Labor Market کی صورتحال
منٹس میں یہ ذکر کیا گیا کہ "تقریباً تمام” شرکاء نے اتفاق کیا کہ Upside Risks افراط زر کے لیے کم ہوگئے ہیں۔ یہ تبدیلی اس کمیٹی کی بڑھتی ہوئی اعتماد کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ افراط زر 2% کے مقرر کردہ ہدف کی طرف مستقل طور پر بڑھ رہا ہے۔ اس کے برعکس، زیادہ تر شرکاء نے تسلیم کیا کہ Downside Risks روزگار کے لیے بڑھ گئے ہیں. جو کہ لیبر مارکیٹ کے حالات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
جبکہ کمیٹی نے یہ تسلیم کیا کہ Economic Activity ایک "Solid Pace” پر بڑھ رہی ہے، لیکن ملازمتوں میں اضافہ سست ہوا ہے. اور Unemployment میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ یہ صورت حال اقتصادی حالات کی غیر یقینی بارے عکاسی کر رہی ہے ۔
تکنیکی جائزہ.
Asian Sessions کے آغاز پر Silver Price نفسیاتی ہدف 30.50 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. تکنیکی اعتباز سے یہ اپنی 20SMA کی سطح ہے. یہاں سے نیچے نقرئی دھات کا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے.

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔