PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . ڈالر کی قدر میں کمی اور ترسیل زر میں اضافہ .

آج KSE100 میں دن کا اختتام  394 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 46627 پر ہوا، KSE30 میں بھی معاشی سرگرمیاں 160پوائنٹس اوپر 16149 پر بند ہوئیں

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کی امریکی ڈالر میں ہونے والی کمی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیل زر میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ اسکی بڑی وجوہات رہیں . اسکے علاوہ بنکوں کی طرف سے Mutual Funds میں خرید داری  اور انرجی سیکٹر میں گردشی قرضوں کی کمی سے بھی مارکیٹ کے شیئرز والیوم میں تیزی آئ.

بنکوں کی طرف سے Mutual Funds میں خرید داری اور گردشی قرضوں میں کمی کے PSX پر اثرات.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کوارٹر کے معاشی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے . جس کے اختتام پر مختلف بنکوں کی طرف سے Mutual Funds میں خرید داری کی جا رہی ہے . آج بھی میزان بینک اور فیصل بینک کی طرف کی 1 ارب روپے کے قریب اسٹاکس خریدے گئے . اس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کی طرف سے ہونے والی ٹرانزیکشنز میں بھی تیزی نظر آ رہی ہے . اس کے علاوہ انرجی سیکٹر میں گردشی قرضوں کی کمی سے بھی معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی کا تسلسل .

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی کی ریلی آج بھی جاری ہے . پشاور کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بلیک مارکیٹ کے خلاف آپریشن وسعت اختیار کر گیا ہے . جس سے USDPKR کی قدر میں آج مسلسل تیسرے ہفتے کے آغاز میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

اختتام ہفتہ پر پشاور کے بعد لاہور ، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے کئی شهروں میں غیر قانونی ایکسچینجز کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا . پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں 800 سے زاید افراد کو حراست میں لے کر کروڑوں ڈالرز برامد کئے گئے . جس سے آپ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر امریکی ڈالر کی طلب میں شدید کمی وقع ہوئی . وفاقی دار الحکومت میں ہفتے کی سہ پھر ایک ہزار کے لگ بھگ حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا . 

آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 24 پیسے کمی کے ساتھ 286 روپے 50 پیسے پر  ٹریڈ کر رہا ہے  . تین ہفتوں میں   یہ 24 روپے کم ہوا ہے  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے کا تھا۔

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . ڈالر کی قدر میں کمی اور ترسیل زر میں اضافہ .

دوسری طرف پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 80 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ،  جس کے بعد یہ  283 روپے 70  پیسے میں  ٹریڈ ہو رہا ہے .

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . ڈالر کی قدر میں کمی اور ترسیل زر میں اضافہ . مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 میں دن کا اختتام  394 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 46627 پر ہوا  اسکی بلند ترین سطح 46704 رہی.

دوسری طرف KSE30 میں بھی معاشی سرگرمیاں 160پوائنٹس اوپر 16149 پر بند ہوئیں . اسکی ٹریڈنگ رینج 16017 سے 16185 کے درمیان رہیں .

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . ڈالر کی قدر میں کمی اور ترسیل زر میں اضافہ .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button