ASX میں ملا جلا جبکہ NZX میں منفی رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم آج بھی سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم کی کمی سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ظاہر ہو رہا ہے۔ چین میں کورونا کی وباء کے باعث لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن اور سماجی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کے باوجود عالمی رسد کی بحالی کے کسی واضح اعلان کے نہ ہونے سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کی طرف سے گذشتہ ہفتے کے دوران 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے بعد ASX میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

آج ASX2000 انڈیکس 34 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 7180 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 7213 اور کم ترین لیول 7156 رہا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 60 کروڑ آسٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11506 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک اس میں 1 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button