BOE Monetary Policy، مشرق وسطیٰ کشیدگی اور GBPUSD کی گرتی قدر
Rate Hold, MPC Split and Middle East Tensions Weigh on GBPUSD
جون اجلاس میں Bank of England نے شرح سود کو 4.25% پر برقرار رکھا جس کے بعد GBPUSD مزید دباؤ کا شکار ہو گیا۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور BOE Monetary Policy نے US Dollar کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مضبوط کر دیا، جس سے GBPUSD کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔
Bank Of England کی پالیسی برقرار رہنے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے GBPUSD پر مسلسل دباؤ ڈالا ہے۔ آنے والے دنوں میں سرمایہ کار عالمی حالات اور شرح سود میں ممکنہ تبدیلی پر گہری نظر رکھیں گے.
خلاصہ:
-
Bank Of England نے شرح سود کو تبدیل نہیں کی.
-
Monetary Policy Committee میں 6-3 کی ووٹنگ سے فیصلہ برقرار.
-
فیصلہ ساز کمیٹی کے تین ارکان شرح سود کم کرنا چاہتے تھے.
-
حالیہ رپورٹس میں برطانیہ کی معاشی نمو کمزور.
-
مزدوری کی مارکیٹ میں نرمی کے اشارے.
-
US Dollar محفوظ سرمایہ کاری کے باعث مضبوط.
-
GBPUSD فیصلے کے بعد 1.3400 کی اہم سپورٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے.
BOE Monetary Policy کا فیصلہ اور اختلاف رائے:
اس اجلاس میں BOE Monetary Policy Committee کے تین ارکان نے شرح سود میں 0.25% کمی کی سفارش کی جبکہ باقی چھ ارکان نے اسے برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس اختلاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر معاشی حالات مزید کمزور ہوئے تو مستقبل میں کمی ممکن ہے۔
کمزور معاشی کارکردگی:
تازہ اعدادوشمار کے مطابق UK GDP کی رفتار سست ہے اور دوسری سہ ماہی میں محض 0.25% نمو کی توقع ہے۔ مہنگائی رواں سال 3.5% کے قریب رہ سکتی ہے جبکہ مزدوری کی مارکیٹ میں بھی نرمی دیکھی جا رہی ہے۔
عالمی بحران اور US Dollar
مشرق وسطیٰ میں تنازع نے توانائی قیمتوں کو بلند کر دیا ہے جس سے غیر یقینی صورتحال بڑھی ہے۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے US Dollar کو محفوظ سمجھ کر خریدا، جس سے GBPUSD کو نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ دو روز سے Israel Iran War میں شدت اور اس میں امریکہ کی شمولیت کے بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. یہی وجہ ہے کہ British Pound بھی محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے.
تکنیکی جائزہ:
تکنیکی طور پر GBPUSD اپنی اوپر کی چینل کی نچلی حد اور 200 پیریڈ Simple Moving Average سے نیچے بند ہو رہا ہے۔ 1.3400 پر فوری سپورٹ موجود ہے، اس کے نیچے 1.3340 اور 1.3300 اہم سطحیں ہیں۔ اگر قیمت واپس اوپر جاتی ہے تو 1.3440-1.3450 اور 1.3520 مزاحمت کی سطحیں ہوں گی۔

[faq-schema id=”32684″]
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



