امریکی ڈالر اور سونے کے جوڑے کی کارکردگی کا جائزہ

سونے اور امریکی ڈالر کا جوڑا (XAU/Gold ) آج اپنی SMA یعنی Simple Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس سے سونا ( Gold ) کو مزید حاصلات (Gains ) کی توقع ہے۔ اور یہ سلسلہ مستقبل قریب میں جاری رہنے کی توقع ہے جو کہ رواں سال 2022 ء کے دوران مسلسل گراوٹ کے بعد عالمی مالیاتی نظام کے لئے انتہائی مثبت پہلو ہے۔ لہذا اپنے محور ( Pivot ) 1745 سے اوپر سونے کی قدر ہمیشہ Bullish ہو جاتی ہے۔
امریکی صنعتی پیداواری رپورٹ کے اجراء کے بعد سے سونے اور امریکی ڈالر کے جوڑے (XAU/USD) کے پیئر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگرچہ ستمبر 2022 ء کے دوران سونا 2022 ء کی کم ترین سطح 1614 ڈالر فی اونس کو چھو چکا ہے تاہم رواں ہفتے کے آغاز سے ہی اس کی قدر میں بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشٹہ روز سونے کے اپنی 2.23 فیصد قدر بحال ہوئی ہے۔ جو کہ عالمی مالیاتی نظام کے استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اگرچہ ستمبر کے مہینے میں 1614 کی سطح تک گراوٹ کے بعد سے اب تک سونے اور امریکی ڈالر کا جوڑا ( XAU/USD) اپنی 5 فیصد کے قریب قدر کو بحال کر چکا ہے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جوڑے کی قدر میں Bullish Momentum دیکھنے میں آیا ہے جو کہ 1685 ڈالرز کی اہم نفسیاتی حد کے عبور کئے جانے کے بعد ہمیشہ دہکھنے میں آیا ہے۔
سونے کی اگلی نفسیاتی حد 1710 ہے۔ جس کے اوپر سونے اور امریکی ڈالر ( XAU/USD ) کو Bulls کی پوری سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔ امریکی صنعتی رپورٹ اگرچہ توقعات سے کم رہی ہے تاہم 47.5 سے 48.5 تک نئے پیداواری آرڈرز کا ملنا ایک مثبت ٹریگر ہے لیکن حالیہ عرصے کے دوران سونا اپنی نفسیاتی سپورٹ لیولز 1710، 1745 اور 1785 کو دوبارہ حاصل نہیں کر پایا جسکی توقع ہر مالیاتی بحران کے دوران حقیقی زر سے کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کی قدر آنیوالی Bullish لہر اسے اگلے چند دن میں 1745 کی نفسیاتی حد ( Resistance ) سے اوپر پہنچا سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button