کرپٹو مارکیٹ میں تیزی، بٹ کوائن (BTC) 23 ہزار سے اوپر آ گیا۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کی لہر دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی ڈالر (USD) کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد بٹ کوائن (BTC) 23 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 23070 ڈالرز فی کوائن کہ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI) کے اجراء کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں 16 ہزار ڈالرز سے 23 ہزار کی سطح تک آ چکی ہے۔ یعنی اس میں 32 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد سے مسلسل دباؤ کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں مسلسل بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ ایتھیریئم (ETH) بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1627 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ Binance بھی 3 فیصد اضافے کے ساتھ 314 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران بائنانس کی طلب (Demand) اور سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکی قدر میں 18 ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

حالیہ عرصے میں تمام کرپٹو اسکینڈلز اور بحرانوں میں ثابت قدم اور مستحکم رہنے والا لائٹ کوائن (LTC) بھی 3 ڈالرز کے اضافے سے 90 ڈالرز کے اہم ترین نفسیاتی ہدف کو عبور کرتے ہوئے 90.1079 پر پیشقدمی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کرپٹو تجزیہ کار اس کی Bullish Rally کے 134 ڈالرز تک وسعت اختیار کرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ جبکہ FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد آپ تک لائٹ کوائن کی قدر میں 41 ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسطرح اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 80 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ادھر FTX اور المیڈا کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط کی بنیاد پر ریگولیٹری اتھارٹیز کی تحقیقات کا حصہ بننے والے سولانا (SOL) بھی اپنی قدر کو بحال کر رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ اپنی نومبر 2022ء کی سطح 24 ڈالرز سے اوپر آ چکا ہے۔ اسوقت یہ 2.34 فیصد اضافے کے ساتھ 24.6399 پر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ ادھر Polkadot بھی 0.19 فیصد اوپر 6.5924 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اگر ہم Altcoins کا جائزہ لیں تو Avalance گذشتہ دو روز میں 2 ڈالرز (13 فیصد) کی تیزی کے ساتھ 18.4207 پر اہم ترین نفسیاتی ہدف 18 ڈالرز کو عبور کر چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button