یورپی اور امریکی فیوچر مارکیٹس کا ٹیکنیکی جائزہ۔

آج یورپی فیوچر مارکیٹس میں مندی نظر آ رہی ہے۔ کل کی اچھی حاصلات( Gains ). کے بعد ہم نے دیکھا کہ یورپی سیشنز میں بہتر پرفارمنس اور رزسٹنس کے قریب ٹریڈ ہونے کے بعد امیریکن سیشنز کے آغاز پر وال اسٹریٹ میں فروخت ( Selling ) کا رجحان شروع ہو گیا جس سے مارکیٹس اپنی کل کی اوسط ( Average) سے نیچے ریڈ لائن پر بیئرش زون( Bearish Zone ) میں بند ہوئیں۔ یہ ایک غیر یقینی صورتحال کو ظاہر کر رہی ہے۔ ڈاؤ جونز کا مضبوط سپورٹ لیول 30600 ہے اور اسوقت کا RSI 32500 کی سطح پر بن رہا ہے یعنی آج کی ٹریڈ سے رزسٹنس 1100 پوائنٹس کے فاصلے پر ہےجبکہ ابتدائی سپورٹ لیول ( Initial Support Level) 30600 پر بن رہا ہے ۔ اسوقت ریڈ لائن بیئرش ٹرینڈ ( Bearish Trend ) کو ظاہر کر رہی ہے اور بیئرز انڈیکس کو S1 یعنی ابتدائی سپورٹ لیول کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ جیسا کہ نظر آ رہا ہے کہ R1 یعنی ابتدائی رزسٹنس لیول جو کہ 31600 کی سطح پر ہے کے قریب جاتے ہی بیئرز کی( Bears ) کی طرف سے فروخت کا دباؤ انڈیکس کو 31100 کی طرف لے آتا ہے۔ آج کا R2 یعنی سیکنڈری رزسٹنس لیول( Secondary Resistance level) جو کہ 32200 پر ہے کو کسی مثبت ٹریگر کے بغیر عبور نہیں کیا جائے گا اور ڈاؤ جونز ایک محدود رینج کے اندر ہی ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button