ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قدر میں اضافے کا ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے جارحانہ بیانات کے بعد WTIOil کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جسکی وجہ اوپر کی سطح پر Bulls کی طرف سے ملنے والی وہ Support ہے جو کہ عالمی مارکیٹس میں خریداروں کے رجحان کی وجہ سے Trendline کو اوپر کی سطح پر اٹھا ( Lift ) کر رہی ہے۔ پچھلے چند گھنٹوں میں بننے والی یہ ٹرینڈ لائن سفید رنگ کی لکیر کے ساتھ ظاہر ہو رہی ہے۔ اور اسکی وجہ سے Bulls اسوقت 85 ڈالرز کی ابتدائی حد ( R1 ) سے اوپر کی طرف ٹریڈ کر رہے ہیں اور 89 ڈالرز پر جہاں ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی دوسری نفسیاتی حد ( Secondary Resistance ) یعنی R2 کی طرف Bullish Momentum بن رہا ہے۔ اسکی بڑی وجہ روس کی طرف سے یورپ کی طرف سے روسی تیل کی رسد ( Supply) کو ایشیائی ممالک کی طرف منتقل کرنے کا اعلان ہے جس سے سرمایہ کاروں کی طرف سے خام تیل ( Crudeoil ) میں سرمایہ کاری کے بھاری رجحان کا منتقل ہونا ہے آج یورپی مارکیٹس کے آغاز کے ساتھ اگرچہ Commodities میں مندی دیکھی جا رہی ہے تاہم ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل آغاز پر ہی 100 گھنٹوں کی اوسط ( 100 Hours Avg) کی لائن کو عبور کر کے 85 کی سطح سے اوپر نئی Avg.Line بناتا ہوا نظر آیا جو کہ گراف پر سبز رنگ کی لکیر ( Green Colour Line ) سے ظاہر ہو رہی ہے۔ یہاں Bulls کا pullingpressure 85 سے اوپر 90 کی طرف جاری رہ سکتا ہے۔ اور امریکی مارکیٹس کے آغاز تک Brentoil کی طرف سے بھی سرمایہ کاری یعنی Bullish Momentum ڈبلیو۔ٹی۔آئل میں منتقل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں WTIOil کی ٹرینڈ لائن اور Bullish Pressure آج کی دوسری نفسیاتی حد 89 ڈالرز سے اوپر بن سکتی ہے۔ یہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی خام تیل کا Bullish Zone ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔