آج کے دن کی فاریکس ٹریڈ کا ٹیکنیکی جائزہ

آج فاریکس ٹریڈ میں نیوزی لینڈ ڈالر سب سے مستحکم جبکہ یورو سب سے کمزور نظر آ رہا ہے۔ آج پورا دن یورو زون کی کرنٹ اکاونٹ رپورٹ کے جاری کئے جانے کے بعد سے یورو کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ پچھلے دو دنوں میں کسی حد تک اپنی کھوئی ہوئی قدر کا کچھ حصہ بحال کرنے میں کامیاب ہونیوالے یورو کیلئے آج کا کرنٹ اکاونٹ ڈیٹا منفی ٹریگر ثابت ہوا اور دن کی ٹریڈنگ کے آخری حصے یعنی عالمی مارکیٹس کے نارتھ امیریکن سیشنز کے آغاز تک ڈالر پچھلے ہفتے کی سی۔پی۔آئی رپورٹ کے اثرات سے کسی حد تک نکلنے میں کامیاب رہا ہے اور آج کسی حد تک مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت یورو اور ڈالر کا کرنسی پیئر مسلسل نیچے موو کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ 27 جون کو یورو 1.06144 کی سطح پر تھا جو کہ پچھلے ایک ماہ  کے دوران اسکی بلند ترین سطح ہے جبکہ جبکہ 14 جولائی کو یورو اپنی کم ترین سطح 0.9951 پر تھا ۔ اسطرح یورو کے ڈالر کے ساتھ پیئر کا مڈ پوائنٹ 1.02829 بنتا ہے اور اسوقت یورو اسی لیول کی طرف واپس آ رہا ہے اور 1.0272 کی قیمت پر نیچے کی طرف حرکت کر رہا ہے۔ یورو کے لئے پہلا مثبت ٹریگر کل یورپی سنٹرل بینک کی میٹنگ کے بعد آنے کا امکان ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق یورپی مرکزی بینک 25 بنیادی پوائنٹس بنیادی شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔ لیکن یورو کو پریشر سے نکالنے کے لئے یہ اضافہ کافی نہیں ہے کیونکہ کرنٹ اکاونٹ ڈیٹا اور افراط زر کے علاوہ توانائی کا جاری بحران یورو کے لئے بڑے منفی ٹریگرز ہیں جو کہ یورپی مشترکہ کرنسی کی قدر میں طویل المدتی گراوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔ تین دن کی گراوٹ کے بعد  کل کی جاری کی جانے والی منفی ہاوسنگ سیلز رپورٹ کے باوجود مثبت بلڈنگ پرمٹس ڈیٹا ڈالر کے لئے اچھا ٹریگر ثابت ہوا۔ دیگر کرنسیز میں آسٹریلین ڈالر بھی نے بھی اپنی کھوئی ہوئی قدر کافی حد تک بحال کی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.6900 کی حد عبور کر گیا اور اب اس کا اگلا ہدف 0.7200 ہے جو کہ آسٹریلین کرنسی کا یوکرائن جنگ شروع ہونے سے پہلے کا لیول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button