آسٹریلین ریٹیل سیلز اور ٹریڈ ڈیٹا کا جائزہ۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے ریٹیل سیلز رپورٹ اور ٹریڈ ڈیٹا جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ریٹیل سیلز میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ توقعات سے کافی کم ہے ۔ کیونکہ آسٹریلین  ماہرین معاشیات 0.5 فیصد کے اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اس سے پچھلے ماہ 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ فوری طور پراسکا کوئی خاص اثر آسٹریلین ڈالر کی قیمت پر نہیں ہوا۔ لیکن اگر ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ لیں جو کہ 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے تو یہاں برآمدات کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کا اچھا اضافہ نظر آ رہا ہے جبکہ درآمدات کی قیمتوں میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ یقینی طور پر تشویشناک ہے کیونکہ 1.9 فیصد کے اضافے کی توقع تھی۔ اگر ان دونوں رپورٹس کا مجموعی جائزہ لیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مکسڈ ڈیٹا ہے یعنی اسکے ملے جلے اثرات آسٹریلین فائنانشل مارکیٹس اور کرنسی پر مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button