امریکی آئی۔ایس۔ایم سروسز انڈیکس۔ توقعات سے بہتر

امریکی آئی ۔ایس۔ایم سروسز انڈیکس سروسز سیکٹر میں بہتری کی نشاندہی کر رہا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں پانچ درجے بہتری کے بعد 54 سے 59 کی سطح پر پہنچ گیا ہے اس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی نظر آ رہی ہے ۔ پچھلے مہینے کے انڈیکس میں روزگار کی شرح 47 پوائنٹس تھی جو کہ جولائی میں 2 درجے بہتری کے بعد 49 پوائنٹس پر آ گئی ہے۔ بزنس انوینٹریز اور سپلائر آرڈرز میں دو دو درجے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ چین سے تیار شدہ اشیاء کی رسد میں عدم استحکام ہے۔ برآمدات کا انڈیکس جون کی نسبت دو درجے بہتری کے بعد 59 پوائنٹس پر آ گیا ہے جبکہ درآمدات بھی دو درجے اضافے کے بعد 48 کی سطح پر آ گئیں ہیں ۔ واضح رہے کی آئی۔ایس۔ایم نان مینوفیکچرنگ انڈیکس ہے جسے 400 سے زائد معاشی ادارے سروے کی مدد سے تیار کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ مجموعی طور پر مستحکم رپورٹ ڈالر انڈیکس اور معاشی اعشاریوں میں بھی بہتری لائے گی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button