امریکی مارکیٹس کیلئے یہ ہفتہ کیسا رہا ؟

امریکی مارکیٹس آج تیزی کے رجحان پر اچھے والیوم اور کیپٹلائزیشن کے ساتھ اختتام پزیر ہوئیں۔ تمام مارکیٹس میں کافی عرصے کے بعد خریداری کا اچھا رجحان دیکھنے میں ملا تاہم اگر مجموعی طور پر پورے ہفتے کا جائزہ لیں تو رواں ہفتہ منفی رجحان پر ختم ہوا۔ آج ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 655 پوائنٹس مثبت میں بند ہوئی لیکن اس کے باوجود کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر انڈیکس 0.17 فیصد  گراوٹ کا شکار ہوا۔ ایس اینڈ پی جس میں 72 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافہ ہوا اس نے پورے ہفتے کے دوران 0.99 فیصد قدر کھو دی۔ اسی طرح  نیسڈق 201 پوائنٹس یعنی 1.79 فیصد ایکسپینڈ ہوئی ۔ اچھے والیوم اور کیپٹیلائزیشن کے ساتھ انڈیکس 11452 کی سطح پر آ گیا۔ لیکن پچھلے دنوں کی گراوٹ کی وجہ سے اس کاروباری ہفتے کے دوران نیسڈق ایک فیصد گراوٹ کی شکار ہوئی۔ اگر رشل 2000 کی بات کریں تو آج 36 پوائنٹس یعنی 2.16 فیصد مثبت زون میں انڈیکس 1744 کی سطح پر اختتام پزیر ہوا تاہم کروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 100 پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔ آج ریٹیل سیلز ڈیٹا کے بعد امریکی مارکیٹس  نے اچھی حاصلات سمیٹیں ، صرف ایس اینڈ پی کے تمام گیارہ سیکٹرز میں غیر معمولی خریداری اور اچھا انویسٹر والیوم ریکارڈ کیا گیا۔ اب یہ مومینٹم برقرار رہتا ہے یا کہ نہیں یہ آنیوالے ہفتے میں ہی دیکھا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button