جولائی 2022 ء امریکی اسٹاکس کے لئے کیسا رہا ؟

جولائی 2022 ء کی ابتداء امریکی اسٹاکس میں شدید مندی سے ہوئی تھی لیکن 15 جولائی کے بعد اسٹاکس بتدریج مثبت زون میں جاتے رہے۔ اور نئے معاشی سال کا پہلا مہینہ تمام امریکی ایکوئیٹیز کو اچھی حاصلات دے کر اختتام پزیر ہوا۔ ڈاو انڈسٹریل ایوریج کیلئے جولائی اس سال کا بہترین مہینہ رہا جس میں مجموعی طور پر انڈیکس نے 6.73 فیصد حاصلات گین کیں۔ نہ صرف کیپٹیلائزیشن میں اضافہ ہوا بلکہ مارکیٹ 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 32845 کی سطح پر آ گئی۔ ایس اینڈ پی کا انڈیکس 9 فیصد سے زائد کی حاصلات اور کیپٹیلائزیشن سمیٹنے میں کامیاب رہا اور مارکیٹ 4 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 4130 کی سطح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ نیسڈق نے تمام امریکی فائنانشل مارکیٹس میں سے سب سے بہتر پرفارم کیا اور 12.35 فیصد کی کھوئی ہوئی قدر واپس حاصل کی جسے کے بعد اسکا  انڈیکس 12 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 12390 کی سطح پر آ گیا۔ رشل 2000 مارکیٹ نیسڈق کے بعد حاصلات اور وہلیو ری۔گین میں دوسرے نمبر پر رہی اور مجموعی طور پر 12.20 فیصد کی کامیابیاں سمیٹنے اور ایکسپینڈ ہونے میں کامیاب رہی۔ رشل رواں ماہ کے دوران 1865 کی سطح پر بند ہوئی۔ اسطرح نئے مالی سال کا پہلا مہینہ امریکی فائنانشل مارکیٹس میں  نہ صرف جمود توڑنے میں کامیاب ہوا بلکہ کیپٹیلائزیشن، انویسٹمنٹ والیوم اور ویلیو ری۔گین کے حوالے سے 2022ء کا سب سے بہترین مہینہ ثابت ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button