سنگاپور کی کرپٹو فائنانشل کمپنی تھری ایرو کیپٹل دیوالیہ ہو گئی

سنگاپور( نیوز رپورٹ)۔ تھری ایرو کیپٹل جو کہ کرپٹو کرنسی ہیج فنڈ کی انتظامی کمپنی ہے 670 ملیئن ڈالرز کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث دیوالیہ قرار دے دی گئی ہے۔ کمپنی زرائع کے مطابق 15000 بٹ کوائنز اور 350 ملیئن ڈالرز کے یو۔ایس۔ڈی کوائنز کی ادائیگیاں نہ ہونے پر کرپٹو ورلڈ ایکسچینج کی طرف سے کمپنی کو دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔ کرپٹو کے معاشی لینڈر پلیٹ فارم وائیجر کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث اسے تھری ایرو کیپٹل جسے تھری اے۔سی بھی کہا جاتا ہے کے اثاثے بیچ کر ریکور کرے گی اور اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وائیجر کے سی۔ای۔او سٹیفن ایہرلچ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button