چین کی ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ۔
چینے کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا نے جولائی 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق سال کے ابتدائی مہیںنوں میں سست روی کی شکار رہنے والی چینی معیشت ایک بار پھر اپنا مومینٹم واپس حاصل کر رہی ہے۔ ۔ جولائی 2022 ء بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے سال کا سب سے بہترین مہینہ رہا ہے جس میں تجاری منافع یعنی ٹریڈ سرپلس 101 بلیئن ڈالرز سے بڑھ گیا ہے۔ جو کہ بلاشبہ انتہائی حوصلہ افزاء اعداد و شمار ہیں چینی معیشت 2022 ء کے آغاز سے اومیکرون کو کنٹرول کرنے کے لئے کئے جانے والے لاک ڈاون کی وجہ سے سست روی کی شکار تھی تاہم جولائی کی معاشی سرگرمیوں کے ڈیٹا سے ظاہر ہو رہا ہے کہ چینی معاشی جمود ٹوٹ رہا ہے اور معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے۔ اس رپورٹ سے پہلے عالمی سطح پر چینی ٹریڈ سرپلس 90 بلیئن ڈالرز رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی اور پیپلز بینک آف چائنا نے بھی یہی تخمینہ جاری کیا تھا۔ تاہم رپورٹ کے حتمی اعداد و شمار توقعات سے کہیں بہتر آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چینی برآمدات میں جون کی نسبت 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ درآمدات میں بھی 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اگر 101 بلیئن ڈالرز کے جولائی کے تجارتی منافع کا تقابلہ جون 2022 ء کے ساتھ کیا جائے تو جون میں ٹریڈ سرپلس 60 بلیئن ڈالر تھا جس میں ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ سال کے تیسرے کوارٹر کے دوران 200 بلیئن ڈالرز ماہانہ کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ جس سے نہ صرف چینی معیشت بلندیوں پر پہنچ جائے گی بلکہ عالمی معاشی بحران اور افراط زر پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔