کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے بعد بتدریج استحکام

کل کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں آنیوالی کمی کے بعد آخری امیریکن مارکیٹس کے سیشن کے دوران کرپٹو کرنسیز کی طرف سے اچھا کم بیک دیکھنے میں آیا۔کرپٹو کنگ بٹ کوائن جو کہ کل ایشیئن اور یورپیئن سیشنز کے دوران 29400 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا تھا، کل امیریکن سیشنز کے اختتام تک پہلے 30 ہزار اور پھر 31300 کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا ۔ آج صبح کے ابتدائی آسٹریلین  اور ایشیئن سیشنز کے دوران 262 ڈالرز کی کمی کے باوجود 31099 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ایتھیریم جو کہ کل کے سیشنز میں 1800 ڈالرز کی نفسیاتی حد کو توڑ گیا تھا، کل کے آخری امیریکن سیشن کے دوران 1847 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا اور آج کے ٹریڈنگ سیشن کے دوران 26 ڈالرز کی کمی کے باوجود 1821 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اسی طرح ریپڈ بٹ کوائن بھی جو کہ کل کے امیریکن سیشن کے دوران 30 ہزار کی نفسیاتی حد کو توڑ گیا تھا امیریکن سیشن کے دوران 31300 کی سطح پر بحال ہوا۔ یہاں ہم دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی بہتری دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر بٹ کوائن 31500 ڈالر فی کوائن کی نفسیاتی سپورٹ دوبارہ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو اسکا اگلا سفر 38 ہزار ڈالرز فی کوائن کی طرف ہو گا۔ اس طرح جولائی کے درمیان میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز 2022 کی ابتدائی قدر کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button