یورو زون کا بڑھتا ہوا کرنٹ اکاونٹ خسارہ کیا ظاہر کر رہا ہے ؟

یورو زون کی کرنٹ اکاونٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق مئی 2022ء میں یورو زون کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ کر 15.4 بلیئن یورو رہا جبکہ کرنٹ اکاونٹ بیلنس 4.49 بلیئن یورو ہے۔ اس رپورٹ کا اگر تقابلہ ماہانہ ڈیٹا کے لحاظ سے اہریل کے ساتھ کیا جائے تو اپریل میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 5.4 بلیئن یورو تھا یعنی کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 10 ارب یورو کے قریب اضافہ ہوا ہے اسکے علاوہ اپریل میں کرنٹ اکاونٹ بیلنس 5.76 بلیئن یورو تھا جو کہ مئی میں کم ہو کر 4.49 بلیئن یورو رہ گیا ۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے اس رپورٹ کو یورپی معیشت اور کرنسی یورو کے لئے انتہائی تشویشناک قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ تجارتی خسارے میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کرنٹ اکاونٹ بیلنس میں کمی آئی ہے جو کہ امپورٹس میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر ہم اس رپورٹ کا تقابلہ پچھلے سال کے اسی مہینے یعنی مئی 2021 ء کے ساتھ کریں تو چونکہ مئی 2021ء میں نہ تو یورپ کو یوکرائن جنگ کا سامنا تھا اور نہ ہی توانائی کی ہنگامی صورتحال کا اس لئے مئی 2022 ء میں یورو زون کو کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا نہیں تھا بلکہ ٹریڈ سرپلس 27 بلیئن یورو سے زیادہ تھا ۔ اس طرح کرنٹ اکاونٹ رپورٹ یورپ کے سنگین معاشی بحران کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس ڈیٹا کے منفی اثرات نہ صرف یورپی مارکیٹس بلکہ کرنسی یورو پر بھی آنے والے دنوں میں دیکھے جائیں گے اسکے علاوہ افراط زر کی شرح میں بھی یقینی طور پر اضافہ ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button